قومی خبریں

جے پور میں بھی نکالی گئی سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ریلی

جے پور میں جمعہ کے روز آئین۔جمہوریت بچاؤ مہم کے ذریعہ سی اے اے منسوخ کرنے اور این آر سی اور این پی آر کا عمل روکنے کے مطالبے پر ریلی نکالی گئی، ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے شرکت کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: راجستھان کے جے پور میں جمعہ کے روز آئین۔جمہوریت بچاؤ مہم کے ذریعہ سی اے اے منسوخ کرنے اور این آر سی اور این پی آر کا عمل روکنے کے مطالبے پر احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ مارچ میں بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے شرکت کی۔ مارچ راج بھون پر جا کر اختتام پزیر ہوا جہاں گورنر کو اے ڈی سی کے ذریعے میمورنڈم پیش کیا گیا۔

Published: 25 Jan 2020, 10:10 AM IST

مارچ کا انتظام کرنے والی تنظیم کے میڈیا انچارج بسنت ہریانہ نے بتایا کی مارچ سے پہلے ایم آئی روڈ پر واقع شہیدوں یادگار پر جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس سے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا سمیت مختلف تنظیموں کے عہدیداروں نے خطاب کیا۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے کہا کہ سی اے اے، این آر سی، این پی آر پورے طور پر غیر آئینی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مرکز کی بی جے پی حکومت اور اس کے اتحادی تنظیموں کی طرف سے گاندھی جی کے دوبارہ قتل کی سازش کی جا رہی ہے جسے ملک کے آئین اور انسانیت میں یقین رکھنے والے قطعی برداشت نہیں کریں گے۔

Published: 25 Jan 2020, 10:10 AM IST

سی اےاے، این آر سی، این پی آر کےخلاف عوامی تحریک کے کنوینر سوائی سنگھ نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ملک کو ہندو مسلمان کے نام پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے ریاستی صدر محمد ناظم الدين نے اس موقع پر کہا کہ سی اے اے، این آر سی، این پی آر جیسے آئین مخالف قانون ملک کی بڑی آبادی کو دوسرے درجے کاشہری بنانے کے مقصد لائے گئے ہیں، جنہیں ملک کے عوام کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔

ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر رضوان خان نے کہا کہ ملک کے عوام ان سیاہ قوانین کو کبھی برداشت نہیں کریں گے اور جب تک یہ قانون واپس نہیں ہو جاتے لڑائی جاری رہے گی۔

Published: 25 Jan 2020, 10:10 AM IST

اجلاس میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی ریاستی لیڈر سمترا چوپڑا نے کہا کہ شاہین باغ سے لے کر ملک بھر میں جس طرح آئین اور انسانیت مخالف قوانین کی مخالفت ہو رہی ہے اس سے یہ واضح ہے کہ یہ حکومت عوام کے درمیان اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔ پی ایف آئی کے ریاستی صدر محمد آصف نے بھی اس موقع پر کہا کہ لڑائی دن بہ دن تیز کی جائے گی۔

راجستھان جاٹ جنرل اسمبلی کے ریاستی صدر راجا رام میل نے بھی ان قوانین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کو آئین سے نہیں حاکمیت سے چلانے کی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔

Published: 25 Jan 2020, 10:10 AM IST

دلت مسلم ایکتا منچ کے صدر عبد الطیف نے ان قوانین کو نہ صرف مسلمان مخالف بلکہ دلت مخالف بھی بتایا۔ جمعیت علمائے ہند کے حافظ منظور علی خان نے بھی ان قوانین کو مسلم اور دلت مخالف بتایا۔

اجلاس این ایف آئی ڈبلو کی ریاستی سیکرٹری جنرل نشا سدھو نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کی طرف سے جو تحریک ان سیاہ قوانین کے خلاف ہو رہی ہیں اور ان خواتین کے خلاف جس نازیبا زبان کا استعمال بی جے پی کے ذمہ دار رہنماؤں کی طرف سے کیا جا رہا وہ ان کی نفرت آمیز ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Published: 25 Jan 2020, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Jan 2020, 10:10 AM IST