قومی خبریں

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، بجٹ سیشن میں 19 بل ہوئے پاس

چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج کاروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے سے پہلے اپنے اختتامی بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ دوسرا سیشن ہے جو کورونا وبا کے سائے میں ہوا ہے۔

ایم وینکیا نائیڈو، تصویر یو این آئی
ایم وینکیا نائیڈو، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: راجیہ سبھا کی کارروائی جمعرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی جس کے ساتھ ہی بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ متعینہ وقت یعنی آٹھ اپریل سے پہلے ختم ہو گیا۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج کاروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے سے پہلے اپنے اختتامی بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ دوسرا سیشن ہے جو کورونا وبا کے سائے میں ہوا ہے اور یہ اطمینان کی بات ہے کہ اس دوران کووڈ پروٹوکول اور تمام ضروری اسٹینڈنگ آپریٹنگ سسٹم پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

Published: undefined

وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دونوں مرحلوں کے لیے کل 33 اجلاس متعین تھے تاہم دوسرے مرحلے کے وقت سے پہلے ختم ہونے کے سبب کل 23 اجلاس ہی ہو سکے۔ بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 29 جنوری سے 12 فروری اور دوسرا مرحلہ آٹھ مارچ تک چلا۔ اس دوران ایوان میں کل 19 بل پاس کیے گئے۔

Published: undefined

ان 23 اجلاس کے دوران ایوان کی کاروائی 116 گھنٹے 31 منٹ کے متعینہ وقت کے مقابلے 104 گھنٹے 23 منٹ چلی۔ اس طرح دونوں مرحلوں کے دوران ایوان میں پروڈکٹیوِٹی 90 فیصد رہی۔ رکاوٹ کے سبب ایوان کے 21 گھنٹے 26 منٹ کا وقت برباد ہوا حالانکہ ایوان متعینہ وقت سے 14 گھنٹے اور 28 منٹ اضافی وقت بیٹھ کر اس کی کچھ بھرپائی کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سیشن کے دوران ایوان میں اوسطاً 94 فیصد کام کاج ہوا۔ راجیہ سبھا چیئرمین نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک اور عام بجٹ پر تفصیل سے بحث ہوئی اور اراکین نے اس میں کھل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس غرض سے وقفہ صفر اور وقفہ سوال کا وقت بھی اراکین کو دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined