قومی خبریں

اگلے چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان، راجیو کمار 15 مئی سے سنبھالیں گے ذمہ داری

راجیو کمار کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے، مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ٹوئٹر پر یہ جانکاری دی ہے، وہ 15 مئی کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

راجیو کمار ملک کے اگلے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔ وہ 15 مئی کو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی مدت کار 14 مئی کو مکمل ہو رہی ہے، اسی کے پیش نظر نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ایک ٹوئٹ کر اس سلسلے میں جانکاری دی۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’آئین کی دفعہ 324 کے شق (2) کے مدنظر صدر جمہوریہ نے راجیو کمار کو 15 مئی 2022 سے چیف الیکشن کمشنر کی شکل میں مقرر کیا ہے۔ راجیو کمار کو میری مبارکباد۔‘‘ تقرری نامہ میں کہا گیا ہے کہ سشیل چندرا کی مدت کار ہفتہ کے روز مکمل ہو رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حال ہی میں راجیو کمار نے نیتی آیوگ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نیتی آیوگ کا نائب سربراہ بننے سے پہلے راجیو کمار فکی کے جنرل سکریٹری بھی رہے تھے۔ یہی نہیں، سال 1992 سے 1995 تک راجیو کمار وزارت مالیات کے معاشی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined