قومی خبریں

جے پور گیس ٹینکر حادثہ معاملے میں راجستھان ہائی کورٹ نے لیا از خود نوٹس، مرکز اور ریاست سے جواب طلب

عدالت نے مرکز اور ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ اس حادثہ کے قصوروار افسروں کے خلاف جانچ کرکے اس سلسلے میں لاپروائی برتنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے۔ ٹینکر حادثہ میں اب تک 14 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راجستھان ہائی کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

راجستھان ہائی کورٹ / آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

راجستھان ہائی کورٹ نے جے پور-اجمیر ہائی وے پر بھانکرروٹا کے پاس ایل پی جی ٹینکر دھماکہ معاملے کا از خود نوٹس لیا ہے۔ اس سلسلے میں عدالت نے آفات انتظامیہ وزارت، پٹرولیم سکریٹری اور چیف سکریٹری سمیت دیگر سے جواب طلب کیا ہے۔ وہیں عدالت نے معاملے کو مفاد عامہ کی عرضی کے طور پر سماعت کے لیے متعلقہ بنچ کے سامنے 10 جنوری کو لسٹیڈ کرنے کو کہا ہے۔

عدالت نے اس سلسلے میں مرکزی اور ریاستی حکومت سے اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری بھی مانگی ہے۔ جسٹس انوپ کمار کی سنگل بنچ نے یہ حکم دیا۔ عدالت نے مرکز اور ریاست سے کہا کہ اس حادثہ کے قصوروار افسروں کے خلاف جانچ کرکے اس میں لاپروائی برتنے والوں پر کارروائی کی جائے۔ وہیں اتنے زیادہ آتش گیر کیمیکل اور گیس کے گودام وغیرہ کو گھنی آبادی والے علاقے سے دور کیا جائے۔

Published: undefined

اس دوران عدالت نے افسروں سے کہا کہ پُلوں اور اوور برج کے تعمیری کاموں کو طے وقت میں پورا کرنے کے لیے قدم اٹھائے جائیں ساتھ ہی آتش گیر کیمیکل اور گیس کے ٹرانسپورٹیشن کے لیے ایک الگ راستہ مہیا کرانے پر بھی پالیسی بنائی جانی چاہیے۔ عدالت نے مرکز اور ریاستی حکومت کے متعلقہ محکموں کو کہا کہ واقعہ کے مہلوکین، زخمیوں اور ان سبھی متاثرین کے کنبہ کے اراکین کو مناسب معاوضہ کی رقم دی جائے، جن کی گاڑی اور املاک کا اس آتشزدگی میں نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

عدالت نے سوال کیا کہ بلیک اسپاٹ اور خطرناک یو ٹرن کی شناخت اور ہائی وے پر ان خطروں کے لیے وارننگ بورڈ لگانے کے لیے کیا کیا جا رہا ہے، جس سے انسانی زندگی اور سبھی جانوروں کا تحفظ کیا جا سکے؟ عدالت نے کہا کہ اگر حکومت سڑک تحفظ کے لیے مناسب احتیاط برتتی تو ایسے واقعات سے بچا جا سکتا تھا۔ ہر سال ہزاروں لوگ سڑکوں، یو ٹرن اور بلیک اسپاٹ کو پار کرتے وقت مر جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے معاملے میں ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جے پور کے صدر مہندر شانڈلیہ، ریاستی ایڈوکیٹ جنرل راجندر پرساد، اے ایس جی آر ڈی رستوگی اور وکیل سندیپ پاٹھک کو بھی تعاون کرنے کے لیے کہا ہے۔ واضح ہو کہ 20 دسمبر کو جے پور-اجمیر ہائی وے پر صبح قریب 6 بجے ایل پی جی ٹینکر اور ٹرک کے درمیان شدید ٹکر کے بعد زوردار دھماکہ ہوا تھا۔ اس حادثہ میں اب تک 14 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined