قومی خبریں

راجستھان: کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گہلوت نے آکسیجن پروڈکشن بڑھانے کی ہدایت دی

اشوک گہلوت نے کہا کہ ضرورت کے نقطہ نظر سے حکومت ریاست کو میڈیکل آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ’آتم نربھر‘ بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔

اشوک گہلوت، تصویر یو این آئی
اشوک گہلوت، تصویر یو این آئی 

جے پور: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی زیادہ ضرورت کے پیش نظر ریاست میں زیادہ سے زیادہ آکسیجن پلانٹ لگانے اور کنسٹریٹر وغیرہ آلات کی خریداری کا فوری طور پر منصوبہ بنا کر اسے متعینہ وقت میں نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اشوک گہلوت پیر کی رات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے کووڈ- 19، آکسیجن گیس اور کنسٹریٹر، ٹینکروں کی دستیابی سمیت دیگر اہم موضوعات پر اعلیٰ سطحی جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے نقطہ نظر سے حکومت ریاست کو میڈیکل آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ’آتم نربھر‘ بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ صحت اور محکمہ طبی تعلیم کے ساتھ ساتھ صنعت، شہری ترقیات، سیلف گورننس یونٹ اور ضلع انتظامیہ نئے آکسیجن پلانٹ قائم کرنے یا کروانے اور آکسیجن کنسنٹریٹر کی خریداری کے لیے کوآرڈینیشن کی کوشش کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کی جلد از جلد خریداری کی جائے اور درآمد کرنے کے لیے بیرون ملک میں واقع ہندوستانی سفارت خانوں کا بھی تعاون لیا جائے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ شیپنگ اور دیگر وجوہات سے ان کے پہنچنے میں تاخیر نہ ہو۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے ہدایت دی کہ افسران جام نگر اور بھیواڑی سے ملنے والی آکسیجن گیس کی سپلائی کو جلد از جلد اسپتالوں تک پہنچانے سے متعلق کمپنیوں کے افسران کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھیں تاکہ جام نگر سمیت دیگر دور افتاد مقامات سے آکسیجن کا جلد اٹھاؤ بھی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے فون پر ریاست کو آکسیجن کے اٹھاؤ کے لیے اضافی ٹینکر مہیا کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Published: undefined

شہری ترقیات کے وزیر شانتی دھاریوال نے بتایا کہ ریاست کے بڑے شہروں میں محکمہ شہری ترقیات اور یو آئی ٹی کے ذریعے سے آکسیجن پلانٹ قائم کرنے کے امکانات ڈھونڈے جا رہے ہیں۔ کچھ جگہ تو اس کے لیے زمین کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں متعلقہ محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے پلانٹ قائم کرنے کے لیے ہدایات جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ سیلف گورننس عوام کو کووڈ ڈسپلن کے تئیں بیدار کرنے اور ماسک تقسیم کے کاموں میں مزید تیزی لائے گا۔

Published: undefined

وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے نئے آکسیجن پلانٹ ممکن ہو، ضلع اسپتالوں کے آس پاس قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے میں آکسیجن کی نقل و حمل میں لگنے والے وقت کی بچت ہوگی اور اسپتال میں پائپ کے ذریعے سے آکسیجن کی سپلائی کی جا سکے گی۔ وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر سبھاش گرگ نے آر یو ایچ ایس میں داخل اضافی کووڈ مریضوں کو ایس ایم ایس اسپتال میں منتقل کرنے کے عمل کو زیادہ آسان بنانے کا مشورہ دیا تاکہ مریضوں کو شفٹ ہونے میں آسانی ہو۔

Published: undefined

چیف سکریٹری نرنجن آریہ نے بتایا کہ مرکزی ہوم سکریٹری اور ہیلتھ سکریٹری نے مرکزی حکومت کی جانب سے راجستھان کے لیے آکسیجن کا کوٹہ بڑھانے کے اشارے دیئے ہیں۔ انہوں نے بڑھے ہوئے کوٹے کی سپلائی جام نگر سے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ریلائنس انڈسٹریز کے افسران کے ساتھ اس پلانٹ سے زیادہ سپلائی کرنے کے موضوع پر گفتگو کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے کچھ اسپتالوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے آکسیجن پلانٹ لگائے جائیں گے۔ ساتھ ہی نویلی لگرائٹ کے ذریعے آکسیجن کنسنٹریٹر کے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ کچھ کلیکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آکسیجن پلانٹ کے لیے زمین کی نشاندہی کریں۔

Published: undefined

کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ کچھ کمپنیوں سے نائیٹروجن اور ایل این جی کے ٹینکر حاصل ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو ٹینکر منتقل کروا کر ان سے آکسیجن کے اٹھاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ باقی ٹینکروں کو آکسیجن ٹرانسپورٹ کے لائق بنانے کے لیے ان کی بہتری کا عمل چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال کے پاناگڑھ سے بھی چار اضافی ٹینکر لانے کی کوشش جاری ہے۔

Published: undefined

ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ صنعت کے سبودھ اگروال نے بتایا کہ چین اور روس سے کنسٹریٹر کی درآمد کے عمل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ دبئی اور ممبئی سے بھی کچھ فرموں سے کنسنٹریٹر کی درآمد کے عمل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ دبئی اور ممبئی سے بھی کچھ فرموں سے کنسنٹریٹر کی خریداری کے لیے بات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے مئی کی آخر تک ریاست میں تقریباً 25 ہزار کنسنٹریٹر دستیاب ہو جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined