قومی خبریں

راجستھان: بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اتری کانگریس، تمام اضلاع میں احتجاج

راجستھان میں کانگریس کارکنان نے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کیا، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گورنر سے ملاقات کا وقت طلب کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: کانگریس نے بی جے پی کی طرف سے راجستھان میں سازش کر کے پیدا کئے گئے سیاسی بحران کے خلاف ہفتہ کے روز ریاست کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رادھانی جے پور کے علاوہ جودھپور اور بیکانیر سمیت تمام اضلاع میں کانگریس کارکنان سڑکوں پر اترے اور بی جے پی کی سازشوں کے خلاف نعرےبازی کی۔ اسی اثنا میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست کے گورنر سے ملاقات کے لئے وقت مانگا۔

Published: undefined

کانگریس کے ریاستی صدر گووند ڈوٹاسرا نے اس سے پہلے کہا تھا کہ بی جے پی کی طرف سے راجستھان میں جمہوریت کے قتل کی سازش کے خلاف ہفتہ کے روز صبح 11 بجے تمام اضلاع میں کانگریس کارکنان کی جانب سے مظاہرہ کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا۔

Published: undefined

راجستھان میں جاری سیاسی بحران کے درمیان کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بی جے پی پر بڑا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہاک ہ حکومتیں عوام کی اکثریت سے بنتی ہیں، گورنر کو اسمبلی اجلاس طلب کرنا چاہئے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے #ArrogantBJP ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کر کے کہا، ’’ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔ حکومتیں عوام کی اکثریت سے بنتی اور چلتی ہیں۔ راجستھان حکومت گرانے کی بی جے پی کی سازش صاف نظر آ رہی ہے۔ یہ راجستھان کے آٹھ کروڑ لوگوں کی بے عزتی ہے۔ گورنر کو اسمبلی اجلاس طلب کرنا چاہئے تاکہ سچائی ملک کے سامنے آ سکے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined