قومی خبریں

راجستھان: بلدیاتی انتخاب میں کانگریس کی زبردست کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ کا رد عمل آیا سامنے

اشوک گہلوت نے پارٹی کے تمام کارکنوں و لیڈروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، اور ساتھ ہی رائے دہندگان کا بھی اظہار تشکر کیا۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس 

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں پچاس میں سے 36 اداروں میں کانگریس اور دو میں آزاد امیدواروں کے صدر منتخب ہونے پر کہا کہ یہ بہت خوش آئندہے کہ عوام کی حمایت کانگریس کے ساتھ ہے۔ انھوں نے آج ان بلدیاتی اداروں میں کانگریس کی زبردست فتح کے بعد اپنے رد عمل میں یہ بات کہی۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے کہا کہ 50 میں سے 36 میں کانگریس پارٹی کا اور دو میں آزاد امیدواروں کا انتخاب ہونا بہت خوش آئندہے، ان اداروں میں صدر کے عہدے کے لئے منتخب ہونے والے تمام امیدواروں کو قلبی مبارکباد اور نیک خواہاشات۔ انہوں نے کہا کہ سب کے تعاون سے ہم ریاست میں گڈ گورننس اور ترقی کو فروغ دیتے رہیں گے۔

Published: undefined

وزیر اعلی نے پارٹی کے تمام کارکنوں اور لیڈروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ رائے دہندگان سے اظہار تشکر کرتے ہیں جنہوں نے کانگریس پارٹی کی پالیسیوں، عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 50 میں سے 12 سیٹوں تک سمیٹ دیا گیا ہے۔ عوام کی حمایت کانگریس کے ساتھ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined