بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن
دہلی-این سی آر سمیت اتر پردیش، ہریانہ اور راجستھان میں مانسون نے رفتار پکڑ لی ہے۔ آنے والے کچھ دنوں تک دہلی کے ساتھ ساتھ پورے این سی آر میں بارش کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار اور راجستھان میں 13 جولائی سے پورے ہفتہ تک گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارش جاری رہے گی۔ پہاڑی علاقوں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 13، 14 اور 15 جولائی کو شدید بارش کی وارننگ ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اگلے 6 دن تک رک رک کر اور ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ آج بھی آسمان میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ گرج اور بجلی چمکنے کے ساتھ بارش کے آثار ہیں۔ اس دوران درجہ حرارت میں بھی گراوٹ آنے کا امکان ہے۔ 13 جولائی کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید ہے۔ 18 جولائی تک اس درجہ حرارت میں 3 ڈگری سیلسیس کی کمی آسکتی ہے۔
Published: undefined
ہفتہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے کے درمیان دہلی میں بھارت منڈپم کے پاس سب سے زیادہ 16.4ملی میٹر بارش ہوئی۔ لودھی روڈ میں بھی 12 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ دہلی میں اب تک کُل 69.7 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے جو معمول سے کم ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کے مطابق پہاڑی ریاستوں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ میں لینڈ سلائڈ کا امکان ہے۔ مہاراشٹر، گجرات، گوا، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں مانسونی بارش جاری رہے گی۔ راجستھان میں بھی بارش کا دور جاری ہے۔ ہفتہ کو ریاست کے مشرقی حصوں میں مانسون فعال رہا ہے۔ یہاں جھالاواڑ، دھول پور، کرولی، الور سمیت کئی ضلعوں میں تیز بارش ہوئی ہے۔ جھالاواڑ میں چار اِنچ سے زیادہ بارش ہوئی۔ جھالاواڑ ضلع کے سُنیل میں ایک جھیل میں نہاتے وقت تین بچے ڈوب گئے۔ دو کی لاش باہر نکالی گئی ہے۔ ایک ابھی لاپتہ ہے۔ جھنجھنوں، دوسرا، چتوڑ گڑھ، ٹونک ضلعوں میں دن بھر درمیانی بارش کا دوری جاری رہا۔
Published: undefined
اُدئے پور کی جھیلوں میں بارش سے پانی کا بڑھنا جاری ہے۔ دھولپور میں تیز بارش کے درمیان پاروتی ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ ہفتہ کو جئے پور ضلع میں ہلکی بارش ہوئی۔ ٹونک ضلع کے بیسل پور پشتہ میں پانی کا تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو ریاست میں ایک درجن ضلعوں میں تیز بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ شری گنگا نگر، ہنومان گڑھ اور جیسلمیر ضلعوں میں بارش کم ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined