قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں بارش سے موسم کا مزاج بدلا، گرمی سے ملی راحت، کئی ریاستوں کے لیے محکمہ موسمیات کا الرٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق سوراشٹر اور کچھہ کے ساحلی علاقوں میں 30 ستمبر کو شدید بارش امکان ہے وہیں 2 اکتوبر سے مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار میں بھی کئی جگہوں پر بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بارش کا منظر (فائل) / تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

بارش کا منظر (فائل) / تصویر قومی آواز / وپن

 
IANS

دہلی-این سی آر میں آج صبح سویرے موسم نے اپنا مزاج بدل لیا۔ اس مرتبہ مانسون میں دہلی میں جم کر بارش ہوئی ہے۔ اب جاتے جاتے بھی مانسون کی بارش نے دہلی والوں کو گرمی سے راحت پہنچائی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے راجدھانی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں لوگ گرمی سے کافی پریشان تھے لیکن کئی علاقوں میں صبح میں ہوئی بارش نے موسم سہانا کر دیا ہے۔

Published: undefined

اطلاع کے مطابق مشرقی دہلی کے جعفر آباد علاقے میں بھی ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔ نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ اس مرتبہ دسہرہ کے موقع پر بارش ہوگی اور 2 اکتوبر تک دہلی-این سی آر میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اگر آگے بھی بارش ہوتی ہے تو لوگوں کو شدید گرمی اور اومس سے راحت ملے گی۔ اس دوران 35 سے 36 ڈگری سیلسیس والا درجہ حرارت گر کر 26 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے اتوار کو موسم کا جو اَپ ڈیٹ جاری کیا تھا اس کے مطابق کھمبھات کی خلیج کے اوپر بنے کم دباؤ والے علاقے کی وجہ سے سوراشٹر اور کچھہ کے ساحلی علاقوں میں 30 ستمبر کو شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 2 اکتوبر سے مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ میں کئی جگہوں پر بھی بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کی بات کی جائے تو یہاں بھی لوگ شدید گرمی سے پریشان ہیں۔ دن میں تیز دھوپ نکل رہی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ستمبر کا آخری دن بھی گرمی اور اومس سے جلائے گا۔ کچھ جگہوں پر چھٹ پٹ بارش کے آثار ہیں۔ ریاست میں اگلے کچھ دنوں تک شدید بارش کے آثار نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔ 2 اکتوبر کے بعد ریاست میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

بہار سے بھی مانسون کی واپسی ہو چکی ہے۔ گرمی اور اومس سے بُرا حال ہے۔ دن میں تیز دھوپ پڑ رہی ہے۔ رات میں بھی اومس سے لوگوں کو جوجھنا پڑ رہا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یکم سے 4 اکتوبر کو بہار کے زیادہ تر جگہوں پر بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined