دہلی میں بارش کی فائل تصویر
موسم میں آئی تبدیلی سے ملک کے کچھ حصوں میں راحت ملی ہے تو کئی علاقوں میں آفت آ ئی ہوئی ہے۔ شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں بارش سے لوگوں کو شدید گرمی سے نجات ملی ہے وہیں شمالی مشرقی ریاستوں میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈ سے تباہی کا دور جاری ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے دہلی، یوپی اور بہار میں بھی بارش کو لے کر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
Published: undefined
دہلی اور اتر پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں میں ہلکی بارش اور آندھی سے موسم میں کچھ تبدیلی ہوئی تھی۔ اس کے بعد تیز دھوپ نے پھر سے موسم کو تلخ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج آندھی کے ساتھ بارش ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں قریب 5 سے 7 ڈگری سیلسیس تک کی گراوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ وہیں اتر پردیش میں بھی بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ پردیش میں اگلے دو دنوں تک موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
شمال مشرقی ریاستوں کی بات کی جائے تو منی پور اور آسام میں آج بھی بارش کا قہر جاری رہے گا۔ ان علاقوں میں سیلاب سے کافی نقصان ہوا ہے۔ آسام، منی پور اور سکم میں کئی شہروں میں مسلسل بارش سے ندیاں طغیانی پر ہیں یہاں تک کہ لوگوں کے گھروں تک پانی داخل ہو چکا ہے۔ کئی گاؤں ڈوب گئے ہیں جبکہ شہروں میں سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی بہہ رہا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے ایس ڈی آر ایف اور فوج کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ آسام میں مرنے والوں کی تعداد 11 پہنچ گئی ہے جبکہ 5.5 لاکھ سے زیادہ افراد اس قدرتی آفت سے متاثر ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف راجستھان کے کئی ضلعوں میں بھی آج موسم کروٹ لے سکتا ہے۔ جئے پور، الور، بھرت پور، سیکر، چُرو، بیکانیر، جودھپور، ادئے پور کوٹا سمیت کئی جگہوں پر بارش ہونے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ شہروں میں بھی ہلکی بارش کے بعد موسم سہانا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined