قومی خبریں

کیا ریلوے مزید ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟

ریلوے کی وزارت نے آج ایک بیان میں کہا کہ وہ مزید ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور اس تعلق سے ریاستوں سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اگر ریاستوں سے مثبت جواب ملا تو وزارت ریل مزید ٹرینیں چلائے گی۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی 

وزارت ریل پر مزید ٹرینیں چلانے کا دباؤ ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے عوام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں دشواریاں آرہی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد مہاجر مزدوروں کو اپنے گھر واپس جانے میں جو پریشانیاں آئی تھیں اس کے بعد ’شرمک ٹرین‘ کے نام سے کچھ ٹرینیں چلائی گئی تھیں لیکن اب عوام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے میں کافی دقتیں آ رہی ہیں۔

Published: undefined

ریلوے کی وزارت نے آج ایک بیان میں کہا کہ وہ مزید ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور اس تعلق سے ریاستوں سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اگر ریاستوں کی جانب سے مثبت جواب ملا تو وزارت ریل کچھ اور ٹرینیں چلائے گی۔ واضح رہے ابھی تک 230 اسپیشل ٹرینیں چل رہی ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق نئی خصوصی ٹرینوں کے چلائے جانے کا اعلان اگلے کچھ روز میں ہو جائے گا۔ واضح رہے کووڈ-19 کی وجہ سے ریلوے کی مستقل خدمات معطل ہیں۔ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ مزید ٹرینیں چلائے جانے کا منصوبہ ہے اور اس تعلق سے ریاستی حکومتوں سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

کورونا کی وجہ سے ریلوے اور جہاز کی خدمات مار چ کے مہینے میں بند کر دی گئی تھیں لیکن دھیرے دھیرے محدود پیمانے پر یہ خدمات شروع کی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی پروازیں ابھی شروع نہیں کی گئی ہیں اور گھریلو پروازوں میں بھی بہت احتیاط کے ساتھ سفر کی اجازت ہے۔ ایسے ماحول میں جب ہندوستان میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں ایسے میں مزید ٹرینوں کو چلانے میں بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined