قومی خبریں

نوئیڈا اتھاریٹی کے معطل افسر کے ٹھکانوں پر چھاپہ، 16 کروڑ کے گھر، 15 کروڑ کے اسکول اور بڑی دولت کا انکشاف

گوتم بدھ نگر ضلع میں سابق او ایس ڈی رویندر سنگھ یادو کے نوئیڈا اور ایٹاوہ واقع ٹھکانوں پر ویجی لینس نے 18 گھنٹے تک چھاپہ ماری کی۔ رویندر پر سرکاری زمین کو غلط طریقے سے ٹرانسفر کرنے کا بھی الزام ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے سابق او ایس ڈی رویندر سنگھ یادو کے نوئیڈا اور ایٹاوہ واقع ٹھکانوں پر ویجی لینس نے 18 گھنٹے تک چھاپہ ماری کی۔ اس دوران رویندر یادو کے 16 کروڑ کے گھر سے 60 لاکھ روپے کے زیورات اور ڈھائی لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔ ویجی لینس ٹیم ہفتہ کو ان کے نوئیڈا واقع گھر اور ایٹاوہ کے اسکول پہنچی تھی۔ رویندر یادو فی الحال معطلی کا شکار ہیں۔ ان کے خلاف آمدنی سے زیادہ املاک کے معاملے میں یہ کارروائی ہوئی ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق رویندر یادو کے خلاف جانچ کے بعد آمدنی سے زیادہ املاک کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جانچ رپورٹ حکومت کو بھیجی گئی، اس کے بعد رویندر سنگھ یادو کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت یوپی ویجی لینس ڈپارٹمنٹ نے ایف آئی آر درج کیا تھا۔

رویندر یادو کے گھر سے ویجی لینس کی ٹیم کو پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ ان کے کنبہ کے غیر ملکی دورہ سے متعلق دستاویز بھی ملے ہیں۔ اس کے علاوہ بینک میں 6 کھاتے، بیمہ پالیسی اور دیگر سرمایہ کاری سے متعلق دستاویز بھی برآمد ہوئے ہیں، جن کی جانچ جاری ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ ضلع کے جسونت نگر تحصیل کے گاؤں ملاجنی میں واقع اریسٹوٹل ورلڈ اسکول کے دستاویز بھی نوئیدا کی رہائش سے ملے ہیں، جس کی حالیہ تخمینہ رقم 15 کروڑ روپے ہے۔ ملزم کی نوئیدا رہائش سے ہی اریسٹوٹل ورلڈ اسکول، ملاجنی، تحصیل جسونت نگر، ایٹاوہ کے رجسٹریشن سے متعلق دستاویز حاصل ہوئے ہیں۔ اسکول کی زمین و عمارت کی تعمیر کی تخمینی رقم 15 کروڑ روپے ہے۔ اسکول سوسائٹی کے صدر رویندر یادو کے بیٹے نکھل یادو ہیں۔ اسکول میں سینٹرلائزڈ ایئر کنڈیشننگ سسٹم لگا ہوا ہے۔ اسکول میں لگے سبھی آلات اور فرنیچر کی تخمینی رقم 2 کروڑ روپے ہے۔ اسکول کی 10 بسیں چلتی ہیں۔

رویندر یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں نوئیڈا اتھاریٹی میں اپنے عہدہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمین کو غلط طریقے سے ٹرانسفر کیا تھا، جس کی جانچ سی بی آئی کے ذریعہ کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined