قومی خبریں

بھاسکر اخبار کے مالکان اور ادارہ پرانکم ٹیکس کے چھاپے

ٹیکس چوری کے الزام میں بھاسکر کے مالکان کے گھر اور دفاتر پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے پڑے ہیں اور یہ کارروائی رات کو دیر سے شروع ہوئی۔

سوشل میڈیا پر اےاین آئی کے ٹویٹ کی تصویر
سوشل میڈیا پر اےاین آئی کے ٹویٹ کی تصویر 

خبروں کے مطابق ہندی کے معروف روزنامہ بھاسکر کے مالکان اور ادارہ پر انکم ٹیکس کے چھاپے پڑے ہیں ۔ نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق رات ڈھائی بجے کے بعد سےکمپنی کے دفاتر پر چھاپے جاری ہیں اور بھاسکر کے مالکان کے گھروں پر بھی انکم ٹیکس کے چھاپے پڑے ہیں ۔

Published: undefined

الزام ہے کہ ٹیکس چوری کے معاملہ میں بھاسکر مالکان کے گھر اور دفاتر پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے پڑے ہیں ۔ انکم ٹیکس کی انویسٹیگیشن ونگ کی یہ چھاپے کی کارروائی بھاسکر کے نویئڈا ، جے پور اور احمد آباد کے دفاتر پر کی گئی ہے۔

Published: undefined

بتا یا جا رہا ہے کہ انکم ٹیکس محکمہ کی یہ چھاپے کی بڑی کارروائی ہے اور اس کارروائی کے پیش نظر ملازمین کے فون ضبط کر لئے گئے ہیں اور ساتھ میں کسی کو بھی دفتر سے باہر نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کے ساتھ مقامی پولیس کی سپورٹ ہے۔پورا سرچ آپریشن دہلی اور ممبئی کی ٹیم کی نگرانی میں ہورہا ہے اور چھاپہ ماری کی کارروائی میں سو سے زیادہ لوگ شامل ہے۔

Published: undefined

چھاپے ماری کو لے کر کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ کیاہے۔ کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ریڈ (چھاپہ) جی وی، پریس کی آزادی کا بزدلانہ حملہ ۔ روزنامہ بھاسکر کے بھوپال، جے پور اور احمد آباد کےدفاتر پراب انکم ٹیکس کے چھاپے،۔ جمہوریت کی آواز کو ’ریڈ راج ‘ سے نہیں دبا پائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined