قومی خبریں

’اس حکومت نے کیا بڑھایا؟ بے روزگاری، مہنگائی، غریبی اور متروں کی کمائی‘

راہل گاندھی نے ایک رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ کووڈ سے پہلے 9.9 کروڑ لوگ متوسط آمدنی والے گروپ کا حصہ تھے، لیکن اب یہ تعداد 6.6 کروڑ رہ گئی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بے روزگاری اور مہنگائی کو لے کر ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اس حکومت نے کیا بڑھایا؟ بے روزگاری، مہنگائی، غریبی اور صرف اپنے متروں (دوستوں) کی کمائی۔‘‘

Published: undefined

اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ایک رپورٹ بھی شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ متوسط آمدنی والے طبقہ سے ایک تہائی لوگ نکل گئے ہیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ سے پہلے 9.9 کروڑ لوگ متوسط آمدنی والے طبقہ کا حصہ تھے جن کی تعداد گھٹ کر 6.6 کروڑ رہ گئی ہے۔ اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2011 سے 2019 کے درمیان 7-5 کروڑ لوگ ذیلی آمدنی والے طبقہ سے نکل کر متوسط آمدنی والے طبقہ کا حصہ بنے تھے۔ روزانہ ڈیڑھ سو روپے یا اس سے کم کمانے والوں کی تعداد 7.5 کروڑ جا پہنچی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی فی الحال آسام کے دورہ پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران راہل گاندھی مودی حکومت کو لگاتار گھیر رہے ہیں۔ عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’’وزیر اعظم نے بڑی بڑی تقریر کی ہے، میک اِن انڈیا، اسٹارٹ اَپ انڈیا اور الگ الگ نعرے دیئے ہیں، لیکن روزگار آج کل ہندوستان میں نہیں ہے۔ بے روزگاری بڑھتی ہی جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined