قومی خبریں

کسان تحریک میں ہوئے تشدد پر راہل گاندھی کا رد عمل آیا سامنے

دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کے درمیان زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے نقصان ملک کا ہی ہوتا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر @INCIndia 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کے درمیان زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے نقصان ملک کا ہی ہوتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ چوٹ کسی کو بھی لگے، نقصان ہمارے ملک کا ہی ہوگا۔ ملک کے مفاد کے لئے زرعی قانون واپس لو۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوم جمہوریہ پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ جمہوریت ملک کے عوام کی ہے اور انہی کی بدولت یہ مضبوط ہوتا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا تھا،’’ ہندوستان کا ہر شہری ملک کا مستقبل لکھنے والا ہے چاہے وہ ستیہ گرہی کسان مزدور ہو یا چھوٹے کاروباری، نوکری کی تلاش کرتا نوجوان ہو یا مہنگائی سے پریشان گھر میں رہنے والے خواتین۔ جمہوریت آپ سے ہے، جمہوریت آپ کی ہے۔ مبارکباد۔‘‘ علاوہ ازیں پرینکا گاندھی نے کہا کہ جے جوان، جے کسان۔ یوم جمہوری کی مبارکباد۔ جن گن من... زیادہ سے زیادہ مضبوط ہو یوم جمہوریت۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined