قومی خبریں

’حکومت ملک کی قومی سیکورٹی سے سمجھوتہ کیوں کر رہی؟‘ راہل گاندھی کا اڈانی اور ایلارا سے متعلق سوال

راہل گاندھی نے ایک خبر کو شیئر کر الزام عائد کیا ہے کہ ہندوستان کا میزائل اور رڈار اپگریڈ کانٹریکٹ اڈانی کی ملکیت والی ایک کمپنی اور ایلارا نامی ایک مشتبہ غیر ملکی ادارہ کو دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے قومی سیکورٹی کو لے کر مودی حکومت سے سوال پوچھے ہیں۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز ایلارا نامی ایک غیر ملکی یونٹ پر سوال اٹھا کر اڈانی گروپ اور حکومت پر ایک نیا حملہ کیا ہے۔ راہل نے الزام لگایا کہ ہندوستان کا میزائل اور رڈار اپگریڈ کانٹریکٹ اڈانی کی ملکیت والی ایک کمپنی اور ایلارا نامی ایک مشتبہ غیر ملکی ادارہ کو دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کا میزائل اور رڈار اپگریڈ کانٹریکٹ اڈانی کی ملکیت والی ایک کمپنی اور ایلارا نامی ایک مشتبہ غیر ملکی ادارہ کو دیا گیا ہے۔ ایلارا کو کون کنٹرول کر رہا ہے؟ نامعلوم غیر ملکی اداروں کو اسٹریٹجک دفاعی سامانوں کا کنٹرول دے کر ہندوستان کی قومی سیکورٹی سے سمجھوتہ کیوں کیا جا رہا ہے؟‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ راہل گاندھی اڈانی معاملے کو لے کر مودی حکومت پر لگاتار حملہ آور ہیں۔ انھوں نے منگل کے روز خارجہ پالیسی کو لے کر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا تھا کہ کیا ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا ہدف اڈانی جی کو مزید امیر بنانا ہے؟ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ نو سال سے مودی جی نے ملک کو دھوکے میں رکھا ہے اور اڈانی جی کو دنیا کی سیر میں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیرون ملک جانا اور وہاں اڈانی کو نئی بزنس ڈیل ملنا کوئی اتفاق نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ’موڈانی‘ نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کو ’فارین ڈیل پالیسی‘ بنا دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined