قومی خبریں

آر ایس ایس کا پردھان منتری بھارت ماتا سے جھوٹ بولتا ہے: راہل گاندھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مرکز کی مودی حکومت اس پر جھکنے کو قطعی تیار نہیں ہے۔ وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی پر اس سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے این آر سی اور ڈٹینشن سینٹر پر وزیر اعظم مودی کے جھوٹ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’آر ایس ایس کا وزیر اعظم بھارت ماتا سے جھوٹ بولتا ہے۔‘‘

Published: undefined

دراصل دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ملک میں کوئی ڈٹینشن سینٹر نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کچھ لوگ ڈٹینشن سینٹر کے حوالہ سے ملک میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ تبھی سے وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ بولنے کے الزام عائد ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا تھا، ’’جو لوگ غفلت پھیلا رہے ہیں، ان سے میں کہوں گا کہ شہری نکسلائیوں کے ذریعہ پھیلائی گئی ڈٹینشن سینٹر کی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، یہ افواہ بدنیتی اور ملک کو تباہ کرنے والی سوچ سے پُر ہے۔‘‘

Published: undefined

وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں خود آسام میں بنے ڈیٹینشن سینٹر کو لے کر معلومات دی تھی، راہل گاندھی نے اسی معاملے پر پی ایم مودی پر نشانہ لگایا ہے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں نریندر مودی کو ’آر ایس ایس کا وزیر اعظم‘ قرار دیا ہے۔

Published: undefined

دہلی کے رام لیلا میدان میں بی جے پی کی ریلی کے بعد، پی ایم مودی پر حراستی مرکز کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت پر ملک بھر میں شدید تنقید کی گئی۔ کیونکہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں ہی آسام میں موجود حراستی مرکز کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ راہل گاندھی نے اس معاملے پر پی ایم مودی کو نشانہ بنایا ہے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں نریندر مودی کو آر ایس ایس کا وزیر اعظم بتایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined