قومی خبریں

ریلوں میں بھیڑ پر راہل گاندھی کا حملہ، پوچھا- ’12 ہزار خصوصی ٹرینوں کا دعویٰ کہاں گیا؟‘

راہل گاندھی نے تہواروں کے دوران ریلوں میں بے پناہ بھیڑ پر مرکز اور بہار حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ 12 ہزار خصوصی ٹرینوں کا وعدہ کہاں گیا اور عوام کو اس اذیت سے کب نجات ملے گی؟

<div class="paragraphs"><p>تصاویر آئی این سی، آئی اے این ایس</p></div>

تصاویر آئی این سی، آئی اے این ایس

 

لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے ہفتے کو تہواروں کے موسم میں مختلف ریل گاڑیوں میں ہونے والی زبردست بھیڑ پر مرکز اور بہار کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’فیل ڈبل انجن حکومت‘ کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں اور عام مسافروں کے لیے سفر کرنا ایک اذیت بن چکا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’تہواروں کا مہینہ ہے، دیوالی، بھائی دوج، چھٹھ، بہار میں ان تہواروں کا مطلب صرف عقیدت نہیں بلکہ گھر لوٹنے کی تڑپ بھی ہے، مٹی کی خوشبو، خاندان کا پیار، گاؤں کا اپناپن لیکن یہ تڑپ اب ایک جدوجہد بن چکی ہے۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہار جانے والی ٹرینیں اس وقت مکمل طور پر بھری ہوئی ہیں۔ مسافروں کو ٹکٹ حاصل کرنا ناممکن ہو گیا ہے اور سفر کے حالات غیر انسانی ہیں۔ ان کے مطابق کئی ٹرینوں میں گنجائش سے 200 فیصد تک مسافر سوار ہیں اور لوگ دروازوں اور چھتوں پر لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے حکومت سے سوال کیا، ’’کہاں ہیں وہ 12 ہزار خصوصی ٹرینیں جن کا دعویٰ کیا گیا تھا؟ ہر سال حالات بدتر کیوں ہوتے جا رہے ہیں؟ آخر بہار کے عوام کو ایسے ذلت آمیز حالات میں گھر لوٹنے پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے؟‘‘

قابل ذکر ہے کہ ریلوے کی وزارت نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ یکم اکتوبر سے 30 نومبر 2025 تک 12,011 خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی تاکہ تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ کو سنبھالا جا سکے۔ وزارت کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے روزانہ اوسطاً 196 خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ اگر بہار میں مناسب روزگار اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے مواقع ہوتے تو لوگوں کو ہزاروں کلومیٹر دور مزدوری کے لیے نہ جانا پڑتا۔ ان کے مطابق، ’’یہ صرف مجبور مسافر نہیں بلکہ این ڈی اے حکومت کی دھوکہ دہی کی پالیسیوں اور نیت کا زندہ ثبوت ہیں۔‘‘

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ عوام کو محفوظ اور باعزت سفر کا حق حاصل ہے، یہ حکومت کا احسان نہیں۔ انہوں نے عوامی سہولیات کی زبوں حالی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت بنیادی سہولتیں دینے میں ناکام ہے، وہ عوامی اعتماد کھو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined