
راہل گاندھی (فائل) / آئی اے این ایس
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے گجرات میں جاری پارٹی کی ’جن آکرورش یاترا‘ تذکرہ کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے مختلف مرحلوں میں عوام خاص طور پر خواتین نے بارہا اس بات کی شکایت کی کہ گجرات میں تیزی سے بڑھتے نشے کے استعمال، غیر قانونی شراب کے دھندے اور جرائم نے ان کی روزمرہ زندگی میں عدمِ تحفظ کو گہرا کر دیا ہے۔
Published: undefined
ان کے مطابق خواتین بڑی تعداد میں سڑکوں پر اس لیے نکل رہی ہیں کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ مجرموں کو سیاسی تحفظ حاصل ہے جبکہ متاثرین کی آواز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات، جو مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سرزمین ہے اور جہاں سچائی، اخلاقیات اور انصاف کی مضبوط روایت رہی ہے، آج ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ریاست کے نوجوان ایک خطرناک سمت میں دھکیلے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں منشیات کا جال ریاست میں گہرا ہو چکا ہے اور نوجوان نسل اس کے اثر میں آ کر تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے لیکن بی جے پی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
اپنی ایکس پوسٹ میں راہل گاندھی نے سخت سوال اٹھایا، ’’گجرات پوچھ رہا ہے کہ بی جے پی حکومت چپ کیوں ہے؟ وہ کون سا وزیر ہے جس کے سائے میں یہ پورا نیٹورک پروان چڑھ رہا ہے؟ ریاست کے غداروں کو کیوں بچایا جا رہا ہے؟‘‘
راہل گاندھی نے کسانوں کے مسائل کا بھی تفصیل سے ذکر کیا۔ ان کے مطابق حالیہ تباہ کن سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ سیکڑوں گاؤں میں کاشتکاروں کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں اور کسان شدید معاشی بحران میں مبتلا ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو معمولی آفت پر بھی راحت پیکیج کے دعوے کیے جاتے تھے مگر اب جبکہ وہ ملک کے وزیراعظم ہیں اور گجرات میں ڈبل انجن حکومت ہے، نہ مناسب معاوضہ دکھائی دے رہا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سنجیدہ ہم دردی۔
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں ’شدید عوامی غصہ‘ پھیل چکا ہے۔ ہر خاندان اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہے اور یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ کسانوں کا قرض کیوں معاف نہیں ہوا اور حکومت منشیات کے کاروبار کو جڑ سے ختم کرنے میں کیوں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کی آواز سنتی رہے گی اور بی جے پی حکومت کی ناکامیوں، کوتاہیوں اور بدعنوانی کو سامنے لاتی رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined