قومی خبریں

مودی مجھ سے بحث کرنے سے پہلے اپنے ’کارناموں‘ کی کتاب کھول کر دیکھیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا، ’’ڈیئر مودی، کیا آپ بدعنوانی کے مسئلہ پر مجھ سے بحث کرنے سے خوف کھا رہے ہیں؟ میں اسے (بحث کو) آپ کے لئے آسان بنا سکتا ہوں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بدعنوانی کے مسئلہ پر وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’ڈیئر مودی، کیا آپ بدعنوانی کے مسئلہ پر مجھ سے بحث کرنے سے خوف کھا رہے ہیں؟ میں اسے (بحث کو) آپ کے لئے آسان بنا سکتا ہوں۔

جائیے آپ تیاری کے لئے ان کتابوں کو کھول لیجیے:

1. رافیل + انل امبانی

2. نیرو مودی

3. امت شاہ + نوٹ بندی

قبل ازیں راہل گاندھی نے بدعنوانی کے مسئلہ پر وزیر اعظم کو بحث کا چیلنج دیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی کو بدعنوانی سمیت کئی ایشوز پر بحث کے لئے چیلنج دیا ہے، وہ آئیں اور مجھ سے بحث کریں، لیکن وزیر اعظم مودی کی طرف سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

Published: 09 Apr 2019, 9:10 PM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس سے پہلے بی جے پی کے منشور پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے کمزور اور تکبر سے بھرا ہوا قرار دیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا منشور عام آدمی کی آواز نہیں ہے، کیونکہ اسے بند کمرے میں بیٹھ کر تیار کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا بی جے پی کے بر عکس کانگریس پارٹی نے اپنا منشور ملک کے عوام سے مشورے کے بعد تیار کیا ہے لہذا وہ عوام کی مضبوط آواز ہے۔

Published: 09 Apr 2019, 9:10 PM IST

غور طلب ہے کہ بی جے پی نے منگل کے روز لوک سبھا انتخابات کے لئے انتخابی منشور جاری کیا تھا۔ منشور میں بی جے پی نے اپنے پرانے انہیں وعدوں کو ہی دہرایا ہے جنہیں وہ گزشتہ 5 سال میں بھی پائے تکمیل تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس کی طرف سے بی جے پی کے منشور پر سخت رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کے پرانے وعدوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ جب سال 2014 کے انتخابی منشور پر 125 سوال کھڑے ہوں تو آج کے اس ’جھانسا پتر‘ پر بھروسہ کیسے کیا جائے؟

Published: 09 Apr 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Apr 2019, 9:10 PM IST