چوکیدار نے چوری کروائی، وہ چھپ سکتا ہے لیکن بھاگ نہیں سکتا: راہل گاندھی

کانگریس صدرکا کہنا ہے کہ ’’ملک کی سچائی یہ ہے کہ نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا ’اچھے دن‘ کا لیکن چوکیدار نے چوری کروائی ہے۔ اب چوکیدار چھپ سکتا ہے لیکن بھاگ نہیں سکتا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے ہندوستان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے تیار کچھ منصوبوں کا تذکرہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت ہندوستانی میں اکونومک ایمرجنسی لگی ہوئی ہے۔ پی ایم مودی نے نوٹ بندی، جی ایس ٹی لگایا ۔ ان سب سے ہندوستانی اکونومی بالکل پھنسی ہوئی ہے اور اس کو ’جمپ اسٹارٹ‘ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ اس معاشی بدحالی سے ہندوستان کو باہر نکالنےکے لیے تیار کیے گئے منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئےراہل گاندھی نے کہا کہ ’’حالات کو سازگار بنانے کے لیے ہم ’نیائے‘ کی شکل میں ایک تھیراپی استعمال کرنے والے ہیں اور غریبوں کو ڈائریکٹ اکاؤنٹ میں پیسہ دینے والے ہیں۔ اس سے وہ خریداری کریں گے اور اکونومی آگے بڑھے گی، معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔‘‘

راہل گاندھی نے اس موقع پر ملک میں پھیلی بے روزگاری اور کسانوں کے بارے میں بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ معیشت کی بدحالی کا سبب نوجوان اور کسان مخالف پالیسیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک کی سچائی یہ ہے کہ ملک میں بے روزگاری ہے، ملک کا کسان تڑپ رہا ہے، خودکشی کر رہا ہے۔‘‘ کانگریس صدر نے مزید کہا کہ ’’ملک کی سچائی یہ ہے کہ نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا ’اچھے دن‘ کا لیکن چوکیدار نے چوری کروائی ہے۔ اب چوکیدار چھپ سکتا ہے لیکن بھاگ نہیں سکتا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Apr 2019, 9:10 PM