قومی خبریں

چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن کے انتخابی پینل سے کیوں ہٹایا گیا، راہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

راہل گاندھی نے حکومت اور الیکشن کمیشن سے 3 اہم سوال پوچھے اور کہا کہ بی جے پی انتخابی نظام کو ’ووٹ چوری‘ کا ذریعہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے 2023 کے قانون میں سی جے آئی کو پینل سے نکالنے پر شدید اعتراض کیا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کو حکومت اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر چیف جسٹس آف انڈیا کو الیکشن کمیشن سے متعلق افسران کے تقرر کی کمیٹی سے کیوں ہٹا دیا گیا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں تین ضروری اور سیدھے سوال اٹھائے جنہوں نے سیاسی ماحول میں نئی گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن کے سلسلے میں سی جے آئی کو تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی سے کیوں الگ کیا گیا؟ 2024 کے عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کو تقریباً مکمل قانونی تحفظ دینے کی کیا ضرورت پیش آئی؟ اور سب سے اہم بات یہ کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو 45 دن میں تلف کرنے کی اتنی جلدی کیوں دکھائی گئی؟

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ان تمام اقدامات کے پیچھے ایک ہی منطق دکھائی دیتی ہے، الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کا اوزار بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق انتخابی نظام میں شفافیت اور جواب دہی کو کمزور کیا جا رہا ہے، تاکہ حکمران جماعت کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

Published: undefined

اس سے قبل منگل کو لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث کے دوران بھی راہل گاندھی نے حکومت پر سخت تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ووٹ چوری کے ذریعے آئیڈیا آف انڈیا کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2023 کے انتخابی قانون نے الیکشن کمیشن کو ایسی طاقت دے دی ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتا ہے اور اس قانون کے تحت انتخابی کمیشن کی تشکیل والی کمیٹی سے چیف جسٹس کو باہر نکالنا شفافیت کے برعکس ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے انتباہ دیا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اس قانون میں پچھلی تاریخ سے تبدیلیاں کی جائیں گی اور اس کے تحت کی گئی تقرریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ 2023 کے قانون کے مطابق تین رکنی سلیکشن کمیٹی میں وزیر اعظم، لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف اور ایک مرکزی وزیر شامل ہوتا ہے، جس کے سبب عدلیہ کی نمائندگی ختم ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined