قومی خبریں

پینگونگ کے پاس پل کی تعمیر کر رہا چین، راہل نے کہا ’ڈرپوک رویہ سے نہیں چلے گا کام‘

لداخ کے پینگونگ تسو جھیل کے پاس چین کے ذریعہ دوسرا پل تعمیر کرنے کو لے کر راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی قومی سیکورٹی اور علاقائی سالمیت خطرے میں ہے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی ویڈیو گریب

لداخ میں ایل اے سی کے پاس ہندوستانی سرحد میں چین کے ذریعہ جاری تعمیری کام پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ایک ڈرپوک اور منکسر رد عمل سے کام نہیں چلے گا۔ وزیر اعظم کو ملک کی حفاظت کرنی چاہیے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’چین نے پینگونگ پر پہلا پل تعمیر کیا، ہندوستانی حکومت نے کہا ’ہم حالات کی نگرانی کر رہے ہیں‘۔ اس کے بعد چین نے پینگونگ پر دوسرا پل بنایا، پھر ہندوستانی حکومت نے کہا ’ہم حالات کی نگرانی کر رہے ہیں‘۔ ہندوستان کی قومی سیکورٹی اور علاقائی سالمیت خطرے میں ہے۔ ایک ڈرپوک اور منکسر رد عمل سے کام نہیں چلے گا۔ وزیر اعظم کو ملک کی حفاظت کرنی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ چین جس نئے پل کی تعمیر کر رہا ہے اس سے بکتر بند گاڑیاں بھی جا سکیں گی۔ علاوہ ازیں نیا پل پرانے پل سے بالکل ملحق ہے۔ پہلے بنے پل کا استعمال سروس برج کی طرح کیا جا رہا ہے۔ ڈریگن برج کی تعمیر دونوں جانب سے کرنے میں مصروف ہے۔ اس کی دوری لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے 20 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined