قومی خبریں

راہل گاندھی نے کی تاجدار بابر کے جسد خاکی پر گلپوشی

رہل گاندھی نے کہا کہ "تاجدار بابر جی کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری تعزیت۔ ہمیں دہلی کے لوگوں اور کانگریس کی اقدار کے ساتھ ان کی وابستگی یاد ہے۔"

تاجدار بابر کے جسد خاکی پر گلپوشی کرتے راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
تاجدار بابر کے جسد خاکی پر گلپوشی کرتے راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یہاں نظام الدین ایسٹ کمیونٹی سنٹر میں پارٹی کی سینئر لیڈر تاجدار بابر کے جسد خاکی پر گلپوشی کی۔ دہلی پردیش کانگریس کی سابق صدر تاجدار بابر نے آج صبح یہاں مالویہ نگر میں واقع نیپچون اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔ نماز عصر کے بعد شام 5.30 بجے نظام الدین کے پنج پیران قبرستان میں ان کی تدفین ہوئی۔

Published: undefined

اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں رہل گاندھی نے کہا کہ "تاجدار بابر جی کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری تعزیت۔ ہمیں دہلی کے لوگوں اور کانگریس کی اقدار کے ساتھ ان کی وابستگی یاد ہے۔" دوسری طرف پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "تاجدار بابر جی کی محبت اور خدمت کی وجہ سے ان کے علاقے کے کارکن اور لوگ انہیں ’’ممی جی‘‘ کہہ کر بلاتے تھے۔ ان کے انتقال سے کانگریس پریوار کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے تاجدار بابر جی کے لواحقین کو میری دلی تعزیت۔

Published: undefined

دہلی کے ریاستی صدر چوہدری انل کمار نے کہا کہ "دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی سابق صدر، سینئر لیڈر تاجدار بابر جی، جنہیں ہم پیار سے ممی کہہ کر مخاطب کرتے تھے، آج ہمارے درمیان میں نہیں رہیں۔ میں ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کی روح کو سکون ملے اور اپنے قدموں میں جگہ دے۔ خراج تحسین‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ تاجدار بابر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر کے ساتھ ساتھ منٹو روڈ اور جنگ پورہ اسمبلی حلقوں سے ایم ایل اے رہی تھیں۔ وہ طویل عرصے تک نئی دہلی میونسپل کونسل کی وائس چیئرمین بھی رہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined