قومی خبریں

ڈرو نہیں، خوف دل سے نکال دو: راہل کا عوام کو پیغام

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا نے انہیں سکھایا ہے کہ ان کی ذاتی اور سیاسی زندگی کا مقصدکمزوروں کی لڑائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے 3500 کلومیٹر کے سفر کے دوران انہیں عام لوگوں کے حقوق کی لڑائی لڑنے کی طاقت ملی ہے، جس میں انہوں نے غریبوں کے لئے ڈھال بن کر ان ک مفاد میں لڑنا سیکھا ہے۔ راہل  گاندھی نے کہا کہ وہ یاترا کے دوران بے شمار لوگوں سے ملے ہیں اور انہیں اس سے یہ سمجھ میں آیا ہے کہ نفرت اور تشدد کے خلاف کھڑے ہو کر انہیں عام آدمی کی ڈھال بن کر لڑنا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’بھارت جوڑو یاترا نے مجھے سکھایا ہے کہ میری ذاتی اور سیاسی زندگی کا مقصد ایک ہی ہے - حقوق کی لڑائی میں کمزوروں کے لیے ڈھال بننا اور جن لوگوں کی آواز دبائی جارہی ہے ا ن کی آواز بلند کرنا ۔ نفرت اور تشدد ہمارے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب ذات پات، مذہب، علاقہ اور زبان کے فرق سے اوپر اٹھیں گے جو معاشرے میں برائی پیدا کرتے ہیں۔

Published: undefined

لوگوں کو بے خوف ہو کر کام کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے، مسٹر گاندھی نے کہا ’’آپ سب کے لیے میرا پیغام ہے کہ ڈرو نہیں، اپنے دل سے خوف نکال دو، نفرت خود ہی ختم ہو جائے گی۔ ایک مذہب کو دوسرے مذہب کے خلاف، ذات کو ذات کے خلاف اور ایک زبان کو دوسری زبان کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہر طرف مایوسی کا ماحول ہے لیکن وہ ان مسائل کے خلاف انتھک جدوجہد جاری رکھیں گے جو عام لوگوں کے لیے مایوسی کا باعث بنی ہوئے ہیں۔ ہم سڑک سے پارلیمنٹ تک ہر روز ان برائیوں کے خلاف لڑیں گے۔

Published: undefined

مسٹر گاندھی نے کہا ’’میں ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہوں جہاں ہر ہندوستانی کو سماجی بہبود کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کے یکساں مواقع میسر ہوں، جہاں کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت ملے، نوجوانوں کو روزگار ملے، چھوٹے اور متوسط ​​طبقے کی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ڈیزل پٹرول سستا ہو، ڈالر کے سامنے روپیہ مضبوط ہو اور گیس سلنڈر کی قیمت 500 روپے سے زیادہ نہ ہو‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined