قومی خبریں

راہل گاندھی نے گجرات میں ’گمبھیرا پل حادثہ‘ میں ہلاک افراد کے کنبوں سے کی ملاقات، متاثرین نے کیا اظہارِ درد

راہل گاندھی نے متاثرہ کنبوں کی تکلیف دیکھ کر اپنی ہمدردی ظاہر کی اور کہا کہ کانگریس پارٹی اس غم کے وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>متاثرہ کنبوں سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی،&nbsp;تصویر @INCIndia</p></div>

متاثرہ کنبوں سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج گجرات کے مہیساگر ندی پر ہوئے ’گمبھیرا پُل حادثہ‘ میں ہلاک ہونے والے افراد کے کنبوں سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو گجرات دورہ کے دوران غمزدہ کنبوں کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ان کی تکلیف اور درد کو سمجھا اور کہا کہ کانگریس اس تکلیف کے وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ حادثہ بی جے پی حکومت کی شدید لاپروائی اور بدعنوان نظام کے سبب پیش آیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کی غمزدہ کنبوں سے ملاقات کی کچھ تصویریں کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر بھی کی ہیں۔ تصویروں میں راہل گاندھی متاثرہ کنبوں سے ملاقات کرتے ہوئے اور ان کے غم میں شریک دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے گمبھیرا پُل حادثہ کے متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی اور ان کا درد بانٹا۔ 9 جولائی کو وڈودرا میں ہوئے اس دردناک حادثہ میں 20 سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔‘‘ اس پوسٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’ہم ان سبھی کنبوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے انصاف کی لڑائی سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑیں گے۔‘‘

Published: undefined

آج گجرات دورہ کے دوران راہل گاندھی نے ’سنگٹھن سریجن ابھیان‘ کے تحت آنند میں ضلعی صدور کے تربیتی کیمپ میں شرکت کی تھی۔ یہاں موجود کانگریس لیڈران و کارکنان سے انھوں نے کہا کہ زمینی سطح پر پارٹی کے تربیتی پروگرام سے بہت فائدہ ہوا ہے، پارٹی کو مضبوطی ملی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس ضلعی صدور کو تربیت، حمایت اور رہنمائی فراہم کر کے تنظیم کو جڑ سے مضبوط کرنے کی سمت میں قدم بڑھایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے گجرات کے آنند ضلع کے جیتوڑیا میں کوآپڑیٹو ڈیری پروڈیوسرز اور کوآپریٹو طبقہ کے لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔ انھوں نے دودھ پیداوار کرنے والوں کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی دیسی پروڈیوسرز کی آواز کو بلند کر انھیں مضبوط کرنے کی سمت میں ہم پوری طرح سے پرعزم ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined