قومی خبریں

راہل گاندھی کی ناگپور سے دہلی آنے والی فلائٹ کا رخ جے پور کی طرف موڑ دیا گیا

ناگپور سے دہلی آتے ہوئے راہل گاندھی کی فلائٹ کو جے پور کی طرف موڑ دیا گیا۔ دہلی ہوائی اڈے پر بصارت کی خرابی کی وجہ سے پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

کانگریس رہنما راہل گاندھی کی ناگپور سے دہلی آنے والی فلائٹ کو جے پور کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ جمعرات (28 دسمبر) کو کانگریس نے مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا تھا، جس میں شرکت کے لیے راہل گاندھی گئے تھے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہلی ہوائی اڈے پر دھند کی وجہ سے  بصارت بہت خراب ہو گئی تھی اس لئے راہل گاندھی کی ناگپور سے دہلی جانے والی فلائٹ کو جے پور کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں انتہائی گھنی دھند دیکھی گئی اور جمعرات کی رات 11:30 بجے مغربی مدھیہ پردیش کے مختلف حصوں میں ہلکی سے درمیانی دھند دیکھی گئی۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، گھنی دھند کی وجہ سے جمعرات (28 دسمبر) کو دہلی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن تیسرے دن بھی متاثر رہا۔ اس دوران تقریباً 60 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ 25 دسمبر کی صبح 12 بجے سے 28 دسمبر کی صبح 6 بجے کے درمیان، خراب موسم کی وجہ سے کل 58 پروازیں، جن میں زیادہ تر گھریلو پروازیں تھیں، کا رخ موڑ دیا گیا۔

Published: undefined

اس مدت کے دوران کم از کم 13 انڈیگو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا، جبکہ ایئر انڈیا اور اسپائس جیٹ کی 10 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی وستارا کی 5 پروازیں، آکاسا ایئر کی 3 پروازیں اور الائنس ایئر کی 2 پروازوں کو موڑ دیا گیا۔ پروازوں کو جے پور، لکھنؤ اور اندور سمیت دیگر ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔

Published: undefined

بدھ (27 دسمبر) کو دہلی ایئرپورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دھند کا الرٹ جاری کیا تھا۔ کہا گیا کہ دہلی ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف جاری ہے، جو پروازیں CAT III کے مطابق نہیں ہیں وہ متاثر ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined