قومی خبریں

’تصویریں فکر انگیز، راحت پہنچانے کے لیے فوراً اقدام کیے جائیں‘، جوشی مٹھ واقعہ پر راہل گاندھی کا اظہارِ تشویش

جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کے واقعہ پر راہل گاندھی نے فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قدرت کے خلاف جا کر پہاڑوں پر لگاتار توڑ پھوڑ اور غیر منصوبہ بند تعمیر سے جوشی مٹھ کے لوگوں پر یہ مصیبت آئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کا واقعہ</p></div>

جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کا واقعہ

 

تصویر آئی اے این ایس

اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کا واقعہ اب دھیرے دھیرے خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ لوگ بڑی تباہی کے اندیشے سے خوفزدہ ہیں۔ اس درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سامنے آ رہی تصویروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ سے آ رہی تصویریں انتہائی خوفناک ہیں، جنھیں دیکھ کر میں کافی پریشان ہوں۔ گھروں میں چوڑے شگاف، پانی کا رساؤ، زمین کا پھٹنا اور سڑکوں کا دھنسنا انتہائی فکر انگیز ہے۔ ایک حادثے میں زمین دھنسنے سے بھگوتی مندر تک منہدم ہو گیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ فطرت کے خلاف جا کر پہاڑوں میں لگاتار توڑ پھوڑ اور غیر منصوبہ بند تعمیر سے آج جوشی مٹھ کے لوگوں کو زبردست بحران کا سامنا ہے۔ اس شدید سردی میں اس آفت نے لوگوں سے ان کے آشیانے چھین لیے ہیں۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے وہاں کے سبھی کانگریس کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد لوگوں کی مدد کریں اور انھیں محفوظ مقامات پر پہنچائیں۔ اتراکھنڈ حکومت سے بھی امید ظاہر کی کہ وہ اس سردی کے موسم میں لوگوں کی حالت زار پر دھیان دیتے ہوئے فوراً ان کی باز آبادکاری کا انتظام کرے اور مندر کی سیکورٹی بھی یقینی بنائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے جس سے پورے شہر میں دہشت کا ماحول ہے۔ ضلع انتظامیہ سے سیکورٹی کے نظریہ سے جمعرات کو 60 کنبوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں 50 کنبوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔ حالانکہ خوف کا یہ عالم ہے کہ 66 کنبے جوشی مٹھ سے ہجرت کر چکے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ کا قدیم شہر جوشی مٹھ روحانی و مذہبی نوعیت کا شہر تصور کیا جاتا ہے۔ ان دنوں زمین دھنسنے کی وجہ سے یہ شہر ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ حال ہی میں ہوئے تعمیری کاموں کے سبب یہاں کے گھروں میں اچانک سے دراڑیں آنی شروع ہو گئی ہیں اور زمین سے جگہ جگہ پانی نکل رہا ہے۔ حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ جوشی مٹھ زمین دھنسنے کے معاملے میں مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت بھی پوری طرح سے الرٹ ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined