الیکشن فراڈ کے ثبوت پیش کرتے راہل گاندھی / تصویر آئی اے این ایس
نئی دہلی میں لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کی شب اپنی سرکاری رہائش گاہ 5 سنہری باغ روڈ پر انڈیا بلاک کے رہنماؤں کے اعزاز میں ایک خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، شرد پوار، اکھلیش یادو، تیجسوی یادو، ادھو ٹھاکرے، محبوبہ مفتی، کمل ہاسن اور دیگر اہم اپوزیشن رہنما شریک ہوئے۔
Published: undefined
یہ محض ایک روایتی ضیافت نہیں تھی بلکہ ایک سیاسی حکمتِ عملی اجلاس بھی تھا۔ ڈنر سے قبل راہل گاندھی نے ایک جامع پریزنٹیشن دی، جس میں انہوں نے مبینہ انتخابی دھاندلی اور ووٹوں کی چوری کے شواہد پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ووٹر لسٹوں کی جانچ اور ووٹوں کی گنتی میں سنگین بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ موجود رہنماؤں نے توجہ سے ان شواہد کو سنا اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر مشاورت کی۔
Published: undefined
اس اجلاس میں 11 اگست کو پارلیمان سے الیکشن کمیشن تک احتجاجی مارچ نکالنے کا فیصلہ بھی ہوا، جو ووٹر لسٹ کے نظرثانی عمل (ایس آئی آر) کے خلاف ہوگا۔ نائب صدر کے انتخاب کے حوالے سے بھی غور ہوا۔ تیجسوی یادو نے بہار میں اسی نوعیت کے الیکشن فراڈ کے خلاف ریاست گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اس تقریب کے لیے تمام رہنماؤں کو ذاتی طور پر فون کر کے مدعو کیا، حتیٰ کہ کمل ہاسن کو بھی آخری لمحات میں دعوت دی گئی۔ 50 سے زائد یادگار تصاویر میں اس اجلاس کی جھلکیاں، رہنماؤں کی گفتگو، ملاقات کے مناظر اور ڈنر کا ماحول قید ہے، جو اس خصوصی فوٹو گیلری میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined