قومی خبریں

راہل گاندھی کا اداکار وجے اور وزیر اعلیٰ اسٹالن کو فون، کرور حادثے پر اظہار غم، مہلوکین کو پیش کیا خراج عقیدت

کرور حادثے پر وزارت داخلہ نے تمل ناڈو حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ اسٹالن نے ہائی کورٹ کی سابق جسٹس ارونا جگدیشن کی صدارت میں پینل کی تشکیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رائل گاندھی فائل / ویڈیو گریب</p></div>

رائل گاندھی فائل / ویڈیو گریب

 

تمل ناڈو کے کرور میں ٹی وی سربراہ اور اداکار وجے کی ریلی کے دوران ہوئی بھگدڑ میں مرنے والوں کی تعداد 40  ہو گئی ہے جبکہ 100 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے سے پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ اس درمیان لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے اداکار تھالاپتی وجے سے فون پر بات کی ہے۔ ساتھ ہی راہل نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سے بھی فون پر بات کرکے حالات کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

کانگریس ذرائع کے مطابق راہل گندھی نے پہلے اداکار وجے سے فون پر بات کی۔ اپوزیشن رہنما نے اس دردناک حادثے پر اپنے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے وجے کے حامیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد راہل نے وزیر اعلیٰ ایم۔ کے۔ اسٹالن کو فون ملایا اور حادثے کی پوری جانکاری حاصل کی۔

Published: undefined

دوسری طرف وزارت داخلہ نے تمل ناڈو حکومت سے حادثے پر رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعلیٰ اسٹالن نے ہائی کورٹ کی سابق جسٹس ارونا جگدیشن کی صدارت میں پینل کی تشکیل کی ہے، جو بھگدڑ کی تفصیلی جانچ کرکے رپورٹ پیش کریں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہفتہ کی دیر شام کرور میں وجے کی ریلی منعقد کی گئی تھی۔ وجے 7 گھنٹے کی تاخیر سے ریلی کے مقام پر پہنچے تھے۔ اس دوران 10000 کی صلاحیت والی جگہ پر 30000 سے زیادہ لوگ جمع ہو گئے۔ وجے کی تقریر کے درمیان ہی بھگدڑ شروع ہو گئی اور ایک بڑا حادثہ رونما ہو گیا۔ اس واقعہ میں اب تک 40 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 100 سے زیادہ افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined