قومی خبریں

راہل گاندھی نے کی بھارت بند کی حمایت، مزدوروں اور کسانوں کے حق میں وزیر اعظم مودی سے سخت سوال

راہل گاندھی نے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے نئے لیبر کوڈ اور ہند-امریکہ عبوری تجارتی معاہدے کو کسانوں اور مزدوروں کے خلاف قرار دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے جواب طلب کیا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / بشکریہ ایکس</p></div>

راہل گاندھی / بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے 12 فروری یعنی آج ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں مزدور اور کسان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہیں، مگر ان کی آواز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کے مطابق مزدوروں کو اندیشہ ہے کہ چار نئے لیبر کوڈ ان کے بنیادی حقوق کو کمزور کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے تحفظ، اجرت اور سوشل سکیورٹی سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔ اسی طرح کسانوں کو یہ فکر ہے کہ ہند-امریکہ عبوری تجارتی معاہدہ ان کی روزی روٹی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے منریگا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس اسکیم کو کمزور یا ختم کیا گیا تو دیہی علاقوں کا آخری سہارا بھی ختم ہو سکتا ہے۔ راہل گاندھی نے سوال اٹھایا کہ جب کسانوں اور مزدوروں کے مستقبل سے متعلق فیصلے لیے گئے تو ان کی رائے کیوں نہیں لی گئی۔ انہوں نے وزیر اعظم سے براہ راست سوال کیا کہ کیا وہ اب عوام کی آواز سنیں گے یا پھر کسی ’گرِپ‘ کی گرفت بہت مضبوط ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سنیوکت کسان مورچہ اور کئی مرکزی ٹریڈ یونینوں نے ہند-امریکہ عبوری تجارتی معاہدے، مرکزی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور نئے لیبر قوانین کے خلاف بھارت بند کی اپیل کی ہے۔ کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ تحریک نیو لیبر کوڈ کی واپسی، بجلی بل 2025، بیج بل 2025، دیہی روزگار و آجیویکا مشن قانون 2025 کی منسوخی، پرانی پنشن اسکیم کی بحالی اور کم از کم اجرت کے نفاذ سمیت متعدد مانگوں پر مبنی ہے۔

Published: undefined

ٹریڈ یونینوں کا دعویٰ ہے کہ منظم اور غیر منظم شعبوں کے لاکھوں مزدور اس ہڑتال میں شریک ہوں گے۔ کسان تنظیموں نے زرعی مزدور یونینوں اور نریگا سنگھرش مورچہ کی شمولیت کا بھی اعلان کیا ہے اور کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر صنعتی مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ کسانوں اور مزدوروں کے مسائل اور ان کی جدوجہد کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined