قومی خبریں

بی جے پی اور الیکشن کمیشن نے مل کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ چرائے، آئین پر حملہ کیا، راہل گاندھی کا الزام

رہنما اپوزیشن راہل گاندھی نے بنگلورو کی ووٹ ادھیکار ریلی میں بی جے پی و الیکشن کمیشن پر ایک لاکھ سے زائد ووٹ چوری اور آئین پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے ووٹر لسٹ و ویڈیو ریکارڈ فوری دینے کا مطالبہ کیا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

بنگلورو کے فریڈم پارک میں منعقدہ ’ووٹ ادھیکار ریلی‘ میں کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ عام انتخابات میں آئین پر حملہ کیا گیا اور جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی منظم کوشش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کرناٹک کے مہادیوپورا اسمبلی حلقے میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ چوری کیے، جو کہ عوام کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ آئین ہر شہری کو ووٹ دینے کا حق دیتا ہے لیکن آج ملک کے اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پچھلے انتخابات میں بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں نے آئین پر حملہ کیا اور انتخابی عمل کو داغدار بنایا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مہادیوپورا اسمبلی حلقے میں کل 6.50 لاکھ ووٹ ہیں مگر بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملی بھگت کر کے 1,00,250 ووٹ پانچ مختلف طریقوں سے چرائے۔ ان میں شامل ہیں:

- 11,965 ڈپلیکیٹ ووٹر بنائے گئے۔

- 40,009 جعلی یا ناقص پتے استعمال کیے گئے۔

- 10,452 ووٹروں کو ایک ہی پتے پر رجسٹر کیا گیا۔

- 4,132 ووٹر ناقص فوٹو کے ساتھ لسٹ میں شامل کیے گئے۔

- 33,692 ووٹر فارم-6 کا غلط استعمال کر کے جوڑے گئے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کے مطابق یہ ڈیٹا کانگریس نے 6 ماہ کی محنت کے بعد تیار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے ہر ایک نام کی جانچ کی، ہر ایک فوٹو کو لاکھوں فوٹوز سے میچ کیا۔ یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ جرم کا ثبوت ہے۔ اگر اس ثبوت کو مٹایا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی سبوتاژ کر رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں ایک لوک سبھا سیٹ چوری کی گئی ہے اور یہ عوام کے خلاف جرم ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کرناٹک کی حکومت سے مطالبہ کیا:

- ووٹ چوری کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور فوری کارروائی ہو۔

- الیکشن کمیشن کے اہلکاروں سے جواب طلبی کی جائے۔

- مہادیوپورا کی حقیقت عوام کے سامنے لائی جائے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے خبردار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے باقی سیٹوں کا ڈیٹا نہیں دیا تو کانگریس خود یہ کام کرے گی اور باقی حلقوں کی بھی حقیقت سامنے لائے گی۔ انہوں نے کہا، ’’الیکشن کمیشن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ آپ نہ ہم سے کچھ چھپا سکتے ہیں اور نہ ہم سے چھپ سکتے ہیں۔ ہر افسر اور الیکشن کمشنر کو جان لینا چاہیے کہ ایک دن آپ کو ہمارا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’پچھلے 10 سال کی ووٹر لسٹ اور پولنگ کی ویڈیو ریکارڈنگ فوری فراہم کی جائے۔ کل کی پریس کانفرنس میں ہم نے 100 فیصد ثابت کر دیا کہ الیکشن کمیشن اور بی جے پی نے مل کر ووٹ چوری کی ہے۔ یہ صرف مہادیوپورا کا معاملہ نہیں، بلکہ ایک بڑے قومی مسئلے کی جھلک ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی نظریہ آئین کے خلاف ہے لیکن کانگریس کا ہر کارکن اور لیڈر آئین کی حفاظت کے لیے کھڑا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یہ لڑائی آخر تک جاری رہے گی تاکہ جمہوریت کو بچایا جا سکے۔

ریلی میں شریک کارکنان نے ان کے نعروں کا جوش و خروش سے جواب دیا اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وقت لگے گا مگر ہم ایک ایک کو پکڑیں گے اور سچائی عوام کے سامنے لائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سپریم کورٹ غداریٔ وطن قانون کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی پر سماعت کے لیے راضی، مرکز کو بھیجا نوٹس