
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
کل شام کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اوکھلا اسمبلی حلقہ کے تکونہ پارک پہنچے جہاں انہوں نے اوکھلا سے کانگریس کی امیدوار اور کانگریس کی کونسلر عریبہ خان کے لئے انتخابی مہم چلائی ۔راہل گاندھی سے پہلے یو تو بہت سے سیاسی رہنماوں نے عوام سے خطاب کیا لیکن وہاں سے کانگریس کی امیدوار عریبہ خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے تمام مسائل پر روشنی ڈالی۔
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی جنہوں نے بیماری کے بعد دہلی اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کا دوبارہ سے آغاز کیا ہے اور انہوں نے پہلے نئی دہلی اسمبلی حلقہ میں واقع والمیکی مندر میں درشن کئے جہاں ان کے ساتھ یہاں سے کانگریس کے امیدوار سندیپ دکشت موجود رہے۔ جس کے بعد وہ دہلی کانگریس کے سابق صدر اور سابق رکن اسمبلی انل چودھری کے پٹپڑ گنج گئے اور یہاں پر لوگوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کیجریوال اور مرکز کی بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کل کی اپنے انتخابی مہم کے دوران آخر میں وہ اوکھلا گئے جہاں پر انہوں نے عوام سے خطاب کیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اوکھلا کے عوام کو اپنی لڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کیجریوال ، ملک کے دو بڑےسرمائے دار وں اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ۔ کانگریس کی اوکھلا سے امیدوار عریبہ خان نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے ایک شعر پڑھا ’ اے خاک نشینو اٹھ بیٹھو وہ وقت قریب آ پہنچا ہے، ’جب تخت گرائے جائیں گے جب تاج اچھالے جائیں گے‘ جس نے ان کی انتخابی مہم کے مقصد پر بھی روشنی ڈالی اور جلسہ گاہ میں موجود عوام میں جوش بھربے کا بھی کام کیا۔ اس موقع پر اوکھلا اسمبلی حلقہ سے کانگریس کی امیدوار عریبہ خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے جہاں علاقہ کے ترقیاتی مسائل کا ذکر کیا وہیں انہوں نے کیجیروال کی فرقہ پرست ذہنیت پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ جب اوکھلا کی بزرگ خواتین سی اے اے این آر سی کے خلاف سرد راتوں میں احتاج کر رہی تھیں تو اس وقت کیجریوال ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے مرکز سے یہ گہار لگا رہے تھے کہ ان کے ہاتھ میں پولیس ہو تو وہ ایک گھنٹے میں مظاہرہ گاہ خالی کرا دیں جس سے ان کی فرقہ پرست ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے، اسی طرح ان کے وزیر نے کووڈوبا کے وقت تبلیغی جماعت کے مرکز کو وبا پھیلانے کا اڈہ قرار دیا جس سے ان کی حکومت کی فرقہ پرست ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر جہاں علاقہ کے سابق رکن اسمبلی اور شیلا حکومت میں وزیر رہے پرویز ہاشمی نے شکریہ کی تحریک پیش کی وہیں جلسہ گاہ میں دہلی کے اے آئی سی سی کے انچارج قاضی نظام الدین ، اے آئی سی سی کے سیکریٹری ڈینی، دانش ابرار ، دہلی کے سابق اسپیکر سبھاش چوپڑا وغیرہ کئی رہنما موجود رہے۔ کل کے راہل کے جلسے نے کانگریس اور اس کے امیدوار کی مہم میں جان ڈال دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined