قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کی ماں کی طبیعت بگڑنے پر راہل و پرینکا گاندھی نے شیئر کیا جذباتی پیغام

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ایک ماں اور بیٹے کے درمیان محبت بے پناہ اور لازوال ہوتی ہے، انھوں نے کہا کہ ’’مودی جی اس مشکل وقت میں میری محبت اور حمایت آپ کے ساتھ ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی اور ان کی ماں ہیرا بین، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعظم مودی اور ان کی ماں ہیرا بین، تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انھیں دیکھنے کے لیے وزیر اعظم مودی احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں پہنچ بھی چکے ہیں۔ اسپتال کا کہنا ہے کہ فی الحال ہیرا بین کی طبیعت مستحکم ہے اور ڈاکٹرس ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ہیرا بین کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر بذریعہ سوشل میڈیا جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم کی والدہ کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا ظاہر کی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک ماں اور بیٹے کے درمیان محبت بے پناہ اور لازوال ہوتی ہے۔‘‘ پھر وہ لکھتے ہیں ’’مودی جی، اس مشکل وقت میں میری محبت اور حمایت آپ کے ساتھ ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی ماں جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی پی ایم مودی کی ماں کی طبیعت ٹھیک ہونے کی دعا کرتے ہوئے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے پیغام جاری کیا ہے۔ انھوں نے اس میں لکھا ہے ’’وزیر اعظم نریندر مودی جی کی والدہ کے بیمار ہونے کی خبر ملی۔ اس (مشکل) وقت میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ میں ایشور سے دعا کرتی ہوں کہ انھیں جلد صحت یابی ملے۔‘‘

Published: undefined

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بھی پی ایم مودی کی والدہ کے بیمار ہونے کی خبر ملنے کے بعد بذریعہ ٹوئٹ اظہارِ ہمدردی کی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’وزیر اعظم جی کی والدہ کے بیمار ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ہم سب ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ پی ایم مودی کی والدہ ہیرا بین کی عمر 100 سال ہے اور نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انھیں سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال کے طرف سے میڈیکل بلیٹن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیرا بین کو کارڈیولوجی اینڈ ریسرچ سنٹر احمد آباد میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined