قومی خبریں

کیجریوال جی یہ کیا مذاق ہے! تالا بندی بھی اور دوکانیں و بازار بھی کھلیں گے

عوام یہ سوال پوچھ رہےہیں کہ یہ کیسا ان لاک کا عمل ہے کہ دوکانیں ، بازار اور مالس بھی کھلیں گےلیکن عوام کو بغیر وجہ کےباہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

حکومت دہلی نے کل کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی سے کمی آنے کے باوجود مستقبل میں اس کا خطرہ درپیش ہونے کے مدنظر دہلی میں تالابندی جاری رکھتے ہوئے پیر سے آڈ-ایون کے طرز پر دکانیں اور مالس کھولے جائیں گے، جبکہ میٹرو سروس 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ شروع کی جائے گی۔

Published: 06 Jun 2021, 7:11 AM IST

اس اعلان کے بعد دہلی کے عوام یہ سوال پوچھ رہےہیں کہ یہ کیسا ان لاک کا عمل ہے کہ دوکانیں ، بازار اور مالس بھی کھلیں گےلیکن عوام کو بغیر وجہ کےباہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ان لاک کے عمل کا استقبال کرنے کے بجائےعوام کہہ رہے ہیں کہ اس عمل سے دو چیزوں میں اضافہ ہو گا۔ ایک تو عوام میں جھوٹ بولنے کا چلن بڑھےگا کیونکہ کسی شخص کو اگر کوئی روکےگا تو وہ جھوٹ کا سہارا لے گا ۔ دوسرا اس سے بدعنوانی میں اضافہ ہو گا کیونکہ تالا بندی پر عمل کرانے والےادارےکے لوگ اس فیصلہ کا اپنےفائدے کےلئے غلط استعمال کریں گے۔پولیس اور قانون نافذ کرانے والے اداروں کے لوگوں کو بد عنوانی کرنےکا موقع مل جائے گا۔

Published: 06 Jun 2021, 7:11 AM IST

وزیر اعلی کیجریوال نے جوان لاک کرنے کی سمت قدم اٹھایا ہے اس میں اگر اس طرح کی سختی برقرار رہیں تو عوام کےلئے یہ راحت کے بجائےپریشانی کا سبب ہو جائے گا۔ پینتالیس سال سے زیادہ عمر والے دوکان مالکان کے پاس کم از کم ایک ٹیکہ لگوانے کا سرٹیفیکیٹ ہو نا لازمی ہونا چاہئے لیکن جو خریدار آئیں گے ان کے چاہے ٹیکہ لگا ہو یا نہ لگاہو۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دوکانداروں کو حراساں کریں گے۔

Published: 06 Jun 2021, 7:11 AM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کووڈ- 19 کے متاثرین میں کمی آنے کے پیش نظر آئندہ ہفتے سے لاک ڈاؤن میں مزید مہلت دی جارہی ہے۔ 7 جون سے آڈ-ایون کے طرز پر دکانوں اور شاپنگ مال کو کھول دیا جائے گا اور 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ میٹرو سروس بھی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ “ماہرین نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ ہمیں اس کے لئے بھی تیاری کرنی ہوگی"۔

Published: 06 Jun 2021, 7:11 AM IST

انہوں نے کہا کہ نجی دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔ ضروری سامانوں کی دکانیں روزانہ کھلیں گی۔ نئی رہنما ہدایات کے مطابق سرکاری دفاتر میں گروپ اے کے افسران 100 فیصد اور ان کے نیچے دیگر افسران 50 فیصد صلاحیت میں کام کریں گے۔ لازمی خدمات میں 100٪ ملازمین کام کریں گے۔

Published: 06 Jun 2021, 7:11 AM IST

وزیر اعلی نے کہا کہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانا ضروری ہے۔ فیکٹری اور تعمیراتی سرگرمیاں گزشتہ ہفتہ سے کھول دی گئی ہيں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں تقریبا 400 متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے اور 0.5 فیصد انفیکشن کی شرح ہے۔ پیر کی صبح 5 بجے سے متعدد دیگر سرگرمیوں میں رعایت دی جائے گی۔

Published: 06 Jun 2021, 7:11 AM IST

انہوں نے کہا کہ اگر تیسری لہر آتی ہے تو حکومت اس کے لئے تیار ہے۔ گزشتہ روز تقریبا چھ گھنٹے تک دو الگ الگ ملاقاتوں میں حصہ لیا اور ماہرین سے گفتگو کی۔ اس بار کورونا کی پیک میں تقریبا 22 ہزار متاثرین 22 یا 23 اپریل کو سامنے آئے تھے۔ اگلی پیک 37 ہزار کی ہوسکتی ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کو ٹیکہ کاری پر جنگی پیمانے پر کام کرنا چاہئے کیونکہ وہی ایک راستہ ہے اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے ۔

Published: 06 Jun 2021, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Jun 2021, 7:11 AM IST