قومی خبریں

امریکہ سے ڈیپورٹ پنجابی نوجوانوں کے لیے پنجاب پولیس نے بنائی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی، گہرائی سے ہوگی تحقیقات

4 رکنی ٹیم اے ڈی جی پی پروین سنہا کی صدارت میں تشکیل دی گئی ہے، اس میں اے ڈی جی پی شیو ورما، آئی جی پی ڈاکٹر ایس بھوپتی، آئی پی ایس اور ڈی آئی جی بارڈر رینج ستندر سنگھ شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>پنجاب پولیس / یو این آئی</p></div>

پنجاب پولیس / یو این آئی

 
AJAY SHARMA

پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے جمعہ (7 فروری) کے روز سینئر آئی پی ایس افسران کی ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی/ ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی امریکہ سے ڈیپورٹ کیے گئے پنجاب کے نوجوانوں سے متعلق ہیومن اسمگلنگ کے زاویہ سے پورے معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کرے گی۔ جانچ رپورٹ کی بنیاد پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ نے 104 ایسے ہندوستانیوں کو اپنے جنگی طیارہ ’سی 17‘ میں بھیجا تھا جو غیر قانونی طریقے سے وہاں مقیم تھے۔ ڈیپورٹ کیے گئے لوگوں میں بڑی تعداد پنجاب کے نوجوانوں کی بھی ہے۔ انہی سے متعلق جانچ کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ یہ 4 رکنی ٹیم اے ڈی جی پی این آر آئی پروین سنہا کی صدارت میں تشکیل دی گئی ہے۔ اس میں اے ڈی جی پی داخلی سیکورٹی شیو ورما، آئی جی پی پروویزننگ ڈاکٹر ایس بھوپتی، آئی پی ایس اور ڈی آئی جی بارڈر رینج ستندر سنگھ شامل ہیں۔

Published: undefined

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ٹیم کو قانون اور حقائق کے مطابق مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ ٹیم غیر قانونی کام کرنے والوں اور ہیومن اسمگلنگ میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی کو جانچ میں کسی دیگر پولیس افسر کو بھی شامل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ یہ ٹیم متعلقہ سینئر پولیس کمشنروں کے ساتھ ربط بنائے رکھے گی، جنھیں کمیٹی کو سبھی ضروری امداد اور بنیادی سہولیات دستیاب کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined