قومی خبریں

پنجاب: اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے بعد ایس ایچ او بیوی میں بھی کورونا کی تصدیق

پنجاب میں لدھیانہ کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر انل کوہلی کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آنے کے بعد ان کی بیوی اور ایس ایچ او تھانہ جودھیوال ارش پریت کور اور ایک کانسٹبل کی بھی کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لدھیانہ: پنجاب میں لدھیانہ کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر انل کوہلی کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آنے کے بعد ان کی بیوی اور ایس ایچ او تھانہ جودھیوال ارش پریت کور اور ایک کانسٹبل کی بھی کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق حال ہی میں کوہلی کا علاج اپولو اسپتال میں چل رہا تھا، اس درمیان انھیں سانس لینے اور گلے میں خراش کی شکایت ہوئی‘ ان کا ٹیسٹ کروایا گیا تو ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ ان کے اسٹاف اور ان کی بیوی کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔

Published: undefined

ان کی تفتیش شروع کر دی گئی تھی اوراطلاعات کے مطابق ان کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ اے سی پی کا ڈروائیور کانسٹیبل اپنے گاؤں فیروزپور چلا گیا تھا، ان کی بیوی اور ایس ایچ او کو قرنطینہ کرکے علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

ابھی تک یہ بات معلوم نہ ہو سکی کہ کوہلی اس وائرس سے کہاں متاثر ہوئے جس کی زد میں ان کے اسٹاف کے ساتھ ان کی بیوی بھی آ گئیں۔ واضح رہے کہ ضلع ڈپٹی کمشنر پردیپ اگروال نے بتایا کہ اب تک ضلع میں کورونا مشتبہ 895 نمونے لیے گئے جن میں سے 722 کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے اور 188 کی رپورٹ کا ہنوز انتظار ہے۔ ہاٹسپاٹ علاقوں کے آس پاس اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہلی کے ایک ریسٹورنٹ کے فوڈ سپلائی کرنے والے اہلکار کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آنے کے بعد انہوں نے لدھیانہ کے سارے ہوم ڈلیوری کرنے والے ریسٹورنٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اب کسی طرح کی ہوم ڈلیوری نہیں ہوگی۔ ریپڈ سیمپل کِٹس جلد آ جائیں گی جن کی مدد سے کورونا ٹیسٹ آسان ہوجائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined