قومی خبریں

پنجاب: عآپ نے ایم ایل اے کنور وجئے پرتاپ کو پارٹی سے معطل کیا، ڈرگس مخالف مہم میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

حال ہی میں کنور وجئے پرتاپ نے شیرو مانی اکالی دل کے سینئر رہنما وکرم سنگھ مجیٹھیا کے خلاف محکمہ نگرانی کی کارروائی اور ان کی گرفتار پر سوال اٹھائے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>کنوروجئے پرتاپ سنگھ ، تصویر ’سوشل میڈیا‘</p></div>

کنوروجئے پرتاپ سنگھ ، تصویر ’سوشل میڈیا‘

 

عام آدمی پارٹی نے امرتسر شمالی سے ایم ایل اے اور سابق آئی پی ایس آفیسر کنور وجئے پرتاپ سنگھ کو 5 سال کے لیے پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق پارٹی کی سیاسی معاملوں کی کمیٹی نے کنور وجئے پرتاپ کی پارٹی مخالف سرگرمیوں اور پنجاب حکومت کی ڈرگس کے خلاف مہم میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں یہ قدم اٹھایا ہے۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی سے معطل ہونے کے بعد کنور وجئے پرتاپ سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے، ’’کبیر جیسو مرنے تے جاگو ڈرے میرے مانی آنندو‘‘۔

Published: undefined

کنور وجئے پرتاپ سنگھ کوٹک پورہ اور بہیبل کلاں معاملے کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ آئی جی کنور وجئے پرتاپ سنگھ اپنے استعفیٰ پر قائم ہیں۔ حال ہی میں کنور وجئے پرتاپ نے شیرو مانی اکالی دل کے سینئر رہنما وکرم سنگھ مجیٹھیا کے خلاف محکمہ نگرانی کی کارروائی اور ان کی گرفتار پر سوال اٹھائے تھے۔

Published: undefined

کنور وجئے نے اپنے فیس بُک پر اس سلسلے میں لکھا تھا، ’’چاہے وہ رہنما ہو، اداکار ہو، امیر ہو یا غریب، دوست ہو یا دشمن۔ صبح صبح کسی کے گھر پر چھاپہ مارنا اخلاقی اصول کے خلاف ہے۔ تقریباً سبھی حکومتوں نے اپنے فائدے کے لیے پولیس اور ویجی لینس ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا ہے، لیکن اس کا نتیجہ کبھی خاص نہیں رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے عوامی منچ پر بھی مجیٹھیا کی اہلیہ کے ساتھ ویجی لینس ٹیم کی بحث کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حکومت کی کارروائی کو نامناسب بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجیٹھیا جیل میں تھے تب پنجاب حکومت نے کوئی پوچھ تاچھ نہیں کی اور ان کی ضمانت میں مدد کی، لیکن اب اچانک کارروائی شروع کرنا سوال اٹھاتا ہے۔ اس بیان کو عام آدمی پارٹی نے اپنے نظریہ اور ڈرگس کی مخالفت میں چل رہی مہم کے خلاف مانا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ شیرومنی اکالی دل کے رہنما اور سابق وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا کو 25 جون کو پنجاب ویجی لینس بیورو نے امرتسر میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا تھا۔ مجیٹھیا پر 540 کروڑ روپے سے زیادہ کی ڈرگ منی لانڈرنگ میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ مجیٹھیا کو موہالی کورٹ نے 7 دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا ہے۔ اب ان کی پیشی 2 جولائی کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined