قومی خبریں

پنجاب: گورنر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی عآپ حکومت، 27 ستمبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس پھر طلب

وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بدعنوانی مخالف مہم سے پیدا ہوئی ہے اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں پارٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ رفتار پکڑ رہی ہے۔

بھگونت مان / آئی اے این ایس
بھگونت مان / آئی اے این ایس 

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت نے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کے لیے 27 ستمبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی بھگونت مان نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے کی اجازت نہیں دینے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف حکومت سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔

Published: undefined

دراصل وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ 22 ستمبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔ لیکن گورنر نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اس سے ناراض وزیر اعلیٰ مان کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک قدم ہے اور وہ اس غیر مدلل فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ کا رخ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے زور دے کر کہا کہ لوگوں کے جمہوری حقوق اور ریاستوں کے وفاقی حقوق کی حفاظت کے لیے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

بی جے پی کے ’آپریشن لوٹس‘ پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ پنجاب کی جمہوری حکومت کو گرانے کے مقصد والے اس قدم کے لیے کانگریس، شرومنی اکالی دل اور بی جے پی ایک ساتھ ہیں۔ بھگونت مان نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اور بی جے پی نے علاقائی پارٹیوں کو حاشیے پر ڈال دیا ہے۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ اقتدار ان کے درمیان ہی محدود رہے۔

Published: undefined

بھگونت مان کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی بدعنوانی مخالف مہم سے پیدا ہوئی ہے اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں پارٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ رفتار پکڑ رہی ہے۔ حالانکہ حال ہی میں جرمنی دورہ کے دوران نشے میں دھت ہونے کے سبب طیارہ سے اتار دیئے جانے کی خبروں پر وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined