قومی خبریں

ایران کے 180 شہروں میں مظاہرے، درجنوں لوگوں کی موت کا دعویٰ، انٹرنیٹ پر پابندی اور پروازیں منسوخ ہونے کی خبر

ملک کے مختلف حصوں میں جاری مظاہروں کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں گھمنڈی بتایا اور کہا کہ ان کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای (فائل تصویر)</p></div>

ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای (فائل تصویر)

 

ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کالز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ ماہ شروع ہونے والے ان مظاہروں میں اب تک کم از کم 62 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ درایں اثنا جمعہ کے روز ایران کے سرکاری میڈیا نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران تشدد بھڑکانے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے دہشت گرد ایجنٹوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

Published: undefined

دوسری طرف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں گھمنڈی بتایا اور الزام لگایا کہ ان کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ ایران میں 28 دسمبر 2025 کو تہران کے دو بازاروں میں شروع ہونے والے مظاہرے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور ریال کی گرتی ہوئی قدر کے خلاف ملک گیر احتجاج تحریک میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ مغربی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی زیر قیادت ایران کی اسلامی حکومت کے خلاف عدم اطمینان بڑھ رہا ہے وہیں ملک کی اقتداراعلیًٰ نے احتجاج کو ایران کی جمہوریت اور آزادی سے تعبیرکیا ہے۔

Published: undefined

ایران میں کئی روز سے جاری مظاہروں کے دوران غیر ملکی میڈیا کے مطابق 50 سے زائد مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایران کے سرکاری میڈیا کی طرف سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ وہیں امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی (ایچ آر اے این اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ملک گیرمظاہروں میں 65 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ یہ مظاہرے 10 جنوری کو اپنے 14 ویں روز میں داخل ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے 31 صوبوں کے 180 شہروں میں 512 مقامات پر پھیل گئے ہیں۔

Published: undefined

ملک کی وزارت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ ملک کی موجودہ صورتحال کے مدنظر مجاز سیکیورٹی افسران کی جانب سے کیا گیا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق دبئی اور ایران کے درمیان کم از کم 17 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایران میں جاری دھرنے اور مظاہروں کے ردعمل میں ترکش ایئرلائنز نے بھی ایران کے اوپر کئی پروازیں منسوخ کر دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined