قومی خبریں

میرٹھ: سابق وزیر یعقوب قریشی کی سو کروڑ کی ملکیت قرق

میرٹھ کے اے ایس پی چندرکانت مینا نے اس معاملے کی جانچ کی بنیاد پر بتایا کہ الفہیم میٹیکس کمپنی کی آڑ میں یعقوب کا کنبہ چار الگ الگ کمپنیاں چلا رہی تھیں۔ جس سے ٹیکس کی چوری کی جاسکے۔

حاجی یعقوب قریشی / Getty Images
حاجی یعقوب قریشی / Getty Images 

میرٹھ: اترپردیش حکومت کے سابق وزیر یعقوب قریشی کے خلاف غیر قانونی طور سے گوشت کا کاروبار کرنے کے معاملے میں ان کی تقریبا سو کروڑ روپئے کی ملکیت قرق کرلی گئی ہے۔ بدھ کی صبح ہی یعقوب قریشی کی میٹ فیکٹری کو قرق کی کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ بغیر اجازت مویشی کاٹنے کے معاملے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سے یعقوب اور ان کا پورا کنبہ لمبے وقت سے فرار ہیں۔ اس بابت کئی بار ان کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیا گیا تھا۔ یعقوب نے الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت حاصل کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔

Published: undefined

میرٹھ کے اے ایس پی چندرکانت مینا نے اس معاملے کی جانچ کی بنیاد پر بتایا کہ الفہیم میٹیکس کمپنی کی آڑ میں یعقوب کا کنبہ چار الگ الگ کمپنیاں چلا رہی تھیں۔ جس سے ٹیکس کی چوری کی جاسکے۔ دو کمپنی میں یعقوب کا کنبہ شیئر ہولڈر ہے جبکہ الفوزان کمپنی عمران کے بیٹے فوزان کے نام پر ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہاپوڑ روڈ واقع یعقوب قریشی کی فیکٹری میں 31 مار چ کی دیر رات پولیس نے غیر قانونی طریقے سے میٹ کی پیکنگ کرتے 10ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ اس معاملے میں یعقوب قریشی، ان کی بیوی سنجیدہ بیگم، بیٹے عمران اور فیروز سمیت 17 افراد کو نامزد ملزم بنایا گیا تھا۔

Published: undefined

ایس پی(دیہات) کیشو کمار کا کہنا ہے کہ یعقوب قریشی کے گھر پر قرقی وارنٹ چسپاں کیا گیا تھا۔ اس میں عدالت نے یعقوب کو کنبے کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ یعقوب کی جانب سے اس نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اس کے بعد آج قرقی کی کارروائی کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined