قومی خبریں

مودی حکومت کے خوفزدہ ہونے کا ثبوت ہے پیگاسس جاسوسی معاملہ: طارق انور

کانگریس جنرل سکریٹری طارق انور کے مطابق آج ملک بہت نازک دور سے گزر رہا ہے، ملک کے آئینی ادارے ختم ہو رہے ہیں، سچ بولنے والوں کو خاموش کرانے اور ڈرانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر طارق انور نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیگاسس جاسوسی معاملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت ڈری ہوئی ہے اور وہ کسی بھی سطح پر جا کر اقتدار کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

طارق انور بدھ کو یہاں راجیو گاندھی اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام ”بھارتیہ لوک تنتر کی جولنت چونوتیاں“ پر منعقدہ مذاکرے میں بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیلی پیگاسس کے توسط سے ملک کے اہم لوگوں کی جاسوسی کر کے مودی حکومت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ خوف زدہ ہے اور کسی بھی طرح اقتدار کو کنٹرول کرنے کے لیے سب سے نچلی سطح تک گر چکی ہے۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ آج ملک بہت ہی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ملک کے آئینی ادارے ختم ہو رہے ہیں۔ سچ بولنے والوں کو خاموش کرانے اور ڈرانے کے لیے حکومت کے ذریعہ پریشان کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کو بھی سچ بتانے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے لوگوں کا اتحاد انتہائی ضروری ہے، جسے موجودہ حکومت کمزور کرنے پرآمادہ ہے۔

Published: undefined

طارق انور نے کہا کہ ”جمہوریت ہمارے ملک کی بنیاد ہے۔ ہمارے اجداد نے جب ملک کی آزادی کی لڑائی لڑی تو انہوں نے جمہوریت کا انتخاب کیا تاکہ ملک کے ہر ایک شہری کو یکساں حقوق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج جن کے ہاتھوں میں اقتدار ہے وہ لوگ غیر جمہوری ہیں۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ بغیر آئین کے بنا ہوا ادارہ ہے اور ملک کی جمہوریت پر اپنے اسی نظریے کو تھوپنے کا کام کر رہا ہے۔ موجودہ حکومت کے خلاف بولنے والوں کو دبانے کا کام اسی تنظیم کے پروردہ لوگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاناشاہی کے اس دور میں لکھنے، بولنے تک کی آزادی سلب کر لی گئی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت کو بچانا ہے تو ہمیں فاسسٹ طاقتوں کو روکنا ہوگا۔

Published: undefined

طارق انور نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کے تمام تاناشاہ جمہوری طریقے سے منتخب ہو کر آنے کے بعد اقتدار کی لالچ میں عہدہ پر بنے رہنے کے لیے جمہوریت کا قتل کر ملک کے انتظام و انصرام کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہیں۔ موجودہ حکومت بھی اپنے نظریے کو تھوپنے کے لیے جمہوری اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں دن رات مصروف ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بہار ریاستی کانگریس کے صدر مدن موہن جھا نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ ملک کے نوجوان اور ہر ایک شہری کو ملک بچانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا۔ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو اپنے حقوق اور فرائض کے تئیں بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined