قومی خبریں

مہاراشٹر میں سنیما گھروں کو بند کرنے کی پیش رفت شروع، عرضی بمبئی ہائی کورٹ میں داخل

ریاست کے کل 450 سنگل اسکرین مووی تھیٹر میں سے 50 فیصد تھیٹرکے بند ہونے کا امکان ہے اور اگر عوام سنگل اسکرین مووی تھیٹر میں فلم دیکھنے نہیں آئے تو مووی تھیٹر جاری رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

بامبے ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
بامبے ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس 

کورونا وبا نے کئی صنعتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اس میں فلم انڈسٹری بھی شامل ہے۔ اس کی تازہ مثال مہاراشٹر کے ضلع کولہاپور میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب کورونا وبا کی وجہ سے بند سنیما گھروں کو مستقبل میں چلا پانے کی ہمت نہ کرتے ہوئے مالکان نے سنگل اسکرین کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس تعلق سے سنیما گھروں کے مالکان نے بمبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضی بھی داخل کر دی ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کولہاپور ڈسٹرکٹ سنے ایگزیبیٹرس ایسو سی ایشن کے صدر سوریہ کانت پاٹل-بدھیہلکر نے ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ حکومت کے شرائط کے مطابق اگر قدیم سنیما گھر گر بھی جاتا ہے تو سنیما گھر کے علاوہ کوئی دوسرا کاروبار نہیں کیا جا سکتا ہے، ان شرائط کے ساتھ تھیٹر کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا تھیٹر مالکان نے بمبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کر کے ریاست میں عارضی طور پر بند اسکرین مووی تھیٹروں کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

پاٹل-بُدھیہالکر نے کہا ساتھ ہی کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد گزشتہ ڈیڑھ برس سے تمام سنیما گھر بند کر دیے گئے ہیں لیکن تھیٹر اہلکاروں کی تنخواہ، ٹیکس اور دیگر اخراجات نہیں رکے ہیں جبکہ یہ ڈیلی ویج مالکان کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ اس بنیاد پر عدالت کو سنیما گھروں کو بند کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے کل 450 سنگل اسکرین مووی تھیٹر میں سے 50 فیصد تھیٹرکے بند ہونے کا امکان ہے اور اگر عوام سنگل اسکرین مووی تھیٹر میں فلم دیکھنے نہیں آئے تو مووی تھیٹر جاری رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

Published: undefined

جاری ریلیز کے مطابق عوام اب ملٹی پلیکس سنیما گھروں کو ترجیح دے رہے ہیں، جہاں فلموں کو منتخب کرنے کا آپشن ہے کہ کون سی فلم دیکھنی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت نے منظوری دے دی ہے کہ پرانے سنیما گھروں کے گرنے کے باوجود کسی دیگر کاروبار کے لیے کوئی اجازت نہیں ہے تو اس طرح کی حالت میں سنیما گھروں سے اہلکاروں کی تنخواہ کی ادائیگی ممکن نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو