قومی خبریں

پرینکا گاندھی تمام ریاستی دارالحکومتوں میں خواتین کے مارچ کی کریں گی قیادت

اس مارچ کے لیے پارٹی 15 دسمبر سے ریاستی سطح پر، پھر ضلع اور بلاک سطح پر اپنی تیاری کے اجلاسوں کا آغاز کرے گی۔

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو بوتھ سطح تک لے جانے کی تیاری کر رہی ہے، پرینکا گاندھی واڈرا ہر ریاست کے دارالحکومت میں خواتین کے مارچ کی قیادت کریں گی اور 'خواتین کا منشور' پڑھیں گی۔ اس مارچ کے لیے پارٹی 15 دسمبر سے ریاستی سطح پر، پھر ضلع اور بلاک سطح پر اپنی تیاری کے اجلاسوں کا آغاز کرے گی۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی کے خواتین مارچ کے علاوہ بوتھ سطح پر بھی ایک مہینے میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع ہو جائے گی۔ راہل گاندھی کی طرف سے لکھا گیا خط اور بی جے پی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہر یاتری کو تقسیم کی جائے گی۔ یاترا کے بعد ہر ضلع میں بلاک سطح کی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں ریاستی کانگریس کے ریاستی صدور اور سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔

Published: undefined

ریاست کے تمام اضلاع میں میٹنگیں بلانے کے بعد ریاستی سطح کے ورکرس کی کانفرنس ہوگی، اس کے بعد ہر ریاست میں ریلیاں منعقد ہوں گی، جس سے ریاستی کانگریس صدور اور کانگریس کے سابق صدور خطاب کریں گے۔ پارٹی کا 'ہاتھ جوڑو' پروگرام اگلے دو مہینوں کے لئے 26 جنوری سے شروع ہوگا۔ جبکہ پارٹی نے فروری ماہ میں رائے پور، چھتیس گڑھ میں اجلاس بلایا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے پروگراموں کو بڑی اسکرینوں پر براہ راست نشر کیا جائے گا اور ہر ریاست میں اہم مقامات پر دکھایا جائے گا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یوپی کانگریس نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے دورے کے لیے کیڈروں کو متحرک کرنے کے لیے 'بھارت جوڑو یاترا' کا آغاز کیا ہے، جو جنوری کے شروع میں ریاست میں داخل ہونے والے ہیں۔ یہ سفر اتوار کو بارہ بنکی سے شروع ہو کر پیر کو لکھنؤ پہنچے گا۔

Published: undefined

اتر پردیش کانگریس کے زونل صدر نکول دوبے نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یو پی سی سی ریاست کے مختلف مقامات سے ریاستی سطح کی چھ یاترا نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ "بارہ بنکی سے یاترا مختلف اضلاع کا احاطہ کرنے کے بعد 21 دسمبر کو ہردوئی میں اختتام پذیر ہوگی۔" رائے پور میں تین دن کے لیے کانگریس کی پلینری کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے بعد ایک میگا ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined