ہماچل کے لیے خوشخبری! حلف اٹھاتے ہی حکومت کا بڑا اعلان، پہلے کابینہ اجلاس میں لئے جائیں گے متعدد فیصلے

حلف لینے کے فوراً بعد ہماچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری نے کہا کہ ہم کابینہ کی پہلی میٹنگ میں عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں گے۔ پرانی پنشن اسکیم بحال کی جائے گی۔

حلف لیتے ہماچل کے نئے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ ٹوئٹر @INCIndia
حلف لیتے ہماچل کے نئے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

شملہ: ہماچل پردیش میں نئی ​​حکومت وجود میں آ گئی ہے۔ شملہ کے تاریخی ریج میدان میں کانگریس پارٹی کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر آر وی ارلیکر نے سکھوندر سنگھ سکھو کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ساتھ ہی مکیش اگنی ہوتری نے بھی ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ریاستی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی عوام کو سوغات ملنے والی ہے، یہ خوشخبری خود نائب وزیر اعلی مکیش اگنی ہوتری نے دی۔

حلف اٹھاتے ہماچل کے نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری / ٹوئٹر / @INCIndia
حلف اٹھاتے ہماچل کے نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری / ٹوئٹر / @INCIndia

ڈپٹی سی ایم مکیش اگنی ہوتری نے ریج گراؤنڈ میں حلف لینے کے فوراً بعد اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم کابینہ کے پہلے اجلاس میں عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں گے۔ پرانی پنشن اسکیم بحال کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ کہتے تھے کہ کانگریس کسی بھی ریاست میں اقتدار میں نہیں آئے گی لیکن آج ہم نے بی جے پی کا 'رتھ' روک دیا ہے!

ہماچل کے لیے خوشخبری! حلف اٹھاتے ہی حکومت کا بڑا اعلان، پہلے کابینہ اجلاس میں لئے جائیں گے متعدد فیصلے

وہیں، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے کہا کہ کابینہ کی توسیع کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سی گارنٹی اسکیم پہلے لاگو کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’’ہماری حکومت نے 10 گارنٹی اسکیمیں دی ہیں اور کانگریس پارٹی ان تمام اسکیموں کو نافذ کرے گی۔‘‘

وہیں، حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی کہا کہ ان کی پارٹی نے انتخابات کے دوران جو بھی وعدے کیے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا ’’ہم سب بہت خوش ہیں۔ ہم نے جو بھی وعدہ کیے ہیں، ہم اسے جلد از جلد پورا کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔