قومی خبریں

دیوندر یادو بنے دہلی پردیش کانگریس کے صدر، کہا- ’پارٹی نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے، اسے کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا‘

دیوندر یادو نے کہا کہ آج ملک کا ہر طبقہ چاہے وہ کسان ہوں، نوجوان ہوں، فوجی ہوں یا عام لوگ، ہر کوئی بی جے پی کی حکومت سے پریشان ہیں۔ اس لیے ہم سب کو آگے آنا ہوگا اور عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>دیوندر یادو / قومی آواز</p></div>

دیوندر یادو / قومی آواز

 

کانگریس کے تیز وطرار لیڈر دیوندریادو کو آل انڈیا کانگریس نے دہلی کانگریس کا صدر بنایا ہے۔ آج پارٹی کے ہزاروں کارکنان اور کئی سرکردہ لیڈران کی موجودگی میں انہوں نے اپنے عہدے کا چارج لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ پارٹی نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اور جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے میں کبھی متزلزل نہیں ہونے دوں گا اور نہایت ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کروں گا۔

Published: undefined

اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز چھوٹے کارکن کی حیثیت سے کیا۔ میں نے برے وقت بھی دیکھے پھر بھی آپ سب نے نہ صرف میرے ساتھ کھڑے رہے بلکہ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے سہارا بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میں کتنا بڑا ہو جاؤں، میں ہمیشہ آپ سب کا بھائی اور آپ سب کا بیٹا ہی رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا نظریہ میرے دادا اور والد کے توسط سے مجھے وراثت میں ملا ہے۔

Published: undefined

دہلی کانگریس کے نومنتخب صدر نے کہا کہ کانگریس ہماری ماں ہے اور اسے ہم سب کی ضرورت ہے۔ کانگریس کو نہ صرف آپ کی ضرورت ہے بلکہ ملک کو بھی کانگریس کی ضرورت ہے۔ دیوندر یاو نے کہا کہ ملک کا آئین خطرے میں ہے اور کانگریس نے گزشتہ 10 سالوں میں شکست قبول نہیں کی۔ راہل گاندھی اکیلے ہی آگے بڑھتے رہے اور عوام ان کے ساتھ شامل ہوتے رہے۔ ان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے عوام کو متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

دیوندر یادو نے اس موقع پر بی جے پی اور اس کی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج ملک کا ہر طبقہ چاہے وہ کسان ہوں، نوجوان ہوں، فوجی ہوں یا عام لوگ، ہر کوئی بی جے پی کی حکومت سے پریشان ہیں۔ اس لیے ہم سب کو آگے آنا ہوگا اور عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ ہمیں ان دوستوں کو بھی ساتھ لینا ہوگا جو پیچھے رہ گئے ہیں۔ دیوندریادو نے اس موقع پرپارٹی کے کارکنوں سے متحد ہونے کی اپیل بھی کی۔

Published: undefined

اس پروگرام میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے خزانچی اجے ماکن نے بھی خطاب کیا اور اروندر سنگھ لولی کا نام لیے بغیر شدید نشانہ بنایا۔  انہوں نے کہا کہ آج بڑا مشکل وقت ہے۔ آج ہمارے ہی لوگوں نے ہم پر وار کیا ہے۔ آنے والا وقت انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔ وہ اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج لڑائی تنہا راہل گاندھی کی نہیں ہے، آج لڑائی ہندوستان کے آئین کے تحفظ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب سوال ملک، آئین، نوجوانوں، غریب کسانوں اور مزدوروں کی بے روزگاری کا ہے تو ہم سب کانگریس پارٹی کے ساتھ ہیں۔ اس پروگرام میں ریاستی کانگریس کے کئی سابق ریاستی صدور، کنہیا کمار، سندیپ دکشٹ اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ