قومی خبریں

پرینکا گاندھی نے مہنگائی پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

مودی حکومت میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہوئی ہے، مودی حکومت میں سرکاری املاک بیچی جارہی ہیں، مودی سرکار میں پیٹرول کی قیمت ایک سال میں سب سے زیادہ بڑھی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی پارٹی انچارج پرینکا گاندھی نے مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکمراں پارٹی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں اور لوگوں کی پریشانیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے ۔

Published: undefined

حکومت کی پالیسیوں کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے محترمہ پرینکا گاندھی نے اتوار کےروز کہا کہ حکومت نے لوگوں کی مشکلات بڑھانے میں ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ"مودی جی کی حکومت نے عوام کو تکلیف پہنچانے کے معاملے میں بڑے ریکارڈ بنائے ہیں۔"

Published: undefined

گزشتہ ایک سال کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں 23 روپے سے زائد اضافے کا انکشاف کرنے والی ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’مودی حکومت میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہوئی ہے، مودی حکومت میں سرکاری املاک بیچی جارہی ہیں، مودی سرکار میں پیٹرول کی قیمت ایک سال میں سب سے زیادہ بڑھی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پرینکا گاندھی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران مہنگائی کے مسئلے پر مودی حکومت کو گھیر کر اسے بڑا انتخابی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined