قومی خبریں

پرینکا گاندھی کا جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت ’بھارت ماتا ہندوستان کے کروڑوں کروڑ عوام ہیں‘

ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ان کے یومِ پیدائش کے موقع خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے ان کے بھارت ماتا، ہندوستان کے عوام اور کسانوں کے تعلق سے دئے گئے قول کو یاد کیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ان کے یومِ پیدائش کے موقع خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ان کے بھارت ماتا، ہندوستان کے عوام اور کسانوں کے تعلق سے دئے گئے قول کو یاد کیا۔ پرینکا گاندھی نے کہا ’بھارت ماتا کی جے میں کسانوں کی جے ہے، جوانوں کی جے، محنت کشوں کی جے ہے، ہندوستان کی کروڑوں خواتین کی جے ہے۔‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’سرزمین ہندوستان میں پھیلے تمام باشندگان ہندوستان ہی سب سے زیادہ معنی رکھتے ہیں۔ بھارت ماتا یہی کروڑوں کروڑ عوام ہیں اور بھارت ماتا کی جے اس کی سرزمین پر رہنے والے ان سب کی جے ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، بھارت ماتا کی جے میں کسانوں کی جے ہے، جوانوں کی جے ہے، محنت کشوں کی جے ہے۔ بھارت ماتا کی جے، ہندوستان کی کروڑوں خواتین کی جے ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پنڈت جواہر لال نہرو کو یاد کرتے ہوئے ان کے قول کا اشتراک کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہمیں امن کی ایک نسل کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined