قومی خبریں

اتر پردیش: دلت بہنوں پر ایسڈ اٹیک کے لیے پرینکا گاندھی نے یوگی کو ٹھہرایا ذمہ دار

گونڈا میں ایسڈ اٹیک معاملہ میں اتر پردیش کانگریس صدر اجے کمار للو نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کی یوگی حکومت میں دلتوں و خواتین پر لگاتار مظالم ہو رہے ہیں کیونکہ حکومت جرائم پیشوں کو بچا رہی ہے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی 

اتر پردیش کے گونڈا میں تین دلت بہنوں پر ایسڈ اٹیک کے واقعہ کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے واقعہ کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ "گونڈا ایسڈ اٹیک معاملہ میں 17 سال، 10 سال اور 8 سال کی بیٹیاں اپنے گھر میں سو رہی تھیں، تبھی کسی نے ان کے گھر میں داخل ہو کر ان پر ایسڈ پھینک دیا۔"

Published: 13 Oct 2020, 9:11 PM IST

پرینکا گاندھی نے ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کے بڑھتے گراف کو لے کر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "اتر پردیش حکومت خواتین کے ساتھ جرائم کرنے والے افسران کو درست ٹھہرانے اور ان کی حفاظت کرنے کا کام کر رہی ہے، اس کے سبب پوری ریاست میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔"

Published: 13 Oct 2020, 9:11 PM IST

اس واقعہ کو لے کر کانگریس نے اپنے رد عمل میں کہا کہ گونڈا ضلع کے پسکا گاؤں میں تین نابالغ دلت بہنوں کو تیزاب سے جلائے جانے کے واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ریاست میں نظام قانون کس طرح تباہ ہو گیا ہے۔ اتر پردیش کانگریس صدر اجے کمار للو نے الزام عائد کیا کہ "یوگی راج میں دلتوں پر مظالم ہو رہے ہیں، کیونکہ حکومت خود کو بچانے کے لیے جرائم پیشوں کو بچا رہی ہے۔ ایسے میں جرائم پیشے ریاستی حکومت سے کیوں ڈریں گے۔"

Published: 13 Oct 2020, 9:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Oct 2020, 9:11 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز