قومی خبریں

کورونا سے پریشان لکھنؤ باشندوں کے لیے پرینکا گاندھی نے بھیجے ایک لاکھ ماسک

کورونا وائرس بحران کے درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک لاکھ ماسک لکھنؤ بھیجا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ماسک کانگریس کارکنان ہفتہ کے روز ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کریں گے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی 

کورونا وائرس بحران سے نمٹنے کے لیے ہر عام و خاص اپنی اپنی جانب سے کوششیں کر رہا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری خصوصی طور پر ضرورت مندوں کے لیے راحت رسانی میں لگی ہوئی ہیں اور تازہ ترین خبروں کے مطابق انھوں نے ایک لاکھ ماسک لکھنؤ بھیجا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ماسک ہفتہ کے روز کانگریس کارکنان لکھنؤ میں ضرورت مندوں کےد رمیان تقسیم کریں گے۔

Published: 08 May 2020, 4:40 PM IST

اس سے قبل پرینکا گاندھی ریاست کے کئی اضلاع میں راشن اور ضرورت مند لوگوں کو دوائیں بھجوا چکی ہیں۔ لکھنؤ میں ماسک تقسیم کیے جانے سے متعلق جانکاری اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ذریعہ جاری پریس نوٹ میں میڈیا کنوینر للن کمار نے دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کل سے کانگریس کے سپاہی اسے ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کرنے کا کام شروع کریں گے۔

Published: 08 May 2020, 4:40 PM IST

واضح رہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں کافی سرگرم رہی ہیں اور ان کی دیکھ ریکھ میں کئی وہاٹس ایپ گروپ بھی چل رہے ہیں جن کے ذریعہ لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ للن کمار نے اس تعلق سے بتایا کہ "لوگوں کی مدد کے لیے لکھنؤ، غازی آباد، ہاپوڑ، آگرہ، فتح پور، لکھیم پور، الٰہ آباد سمیت 17 اضلاع میں رسوئی گھر چل رہا ہے۔ ساتھ ہی ہر ضلع میں ضرورت مندوں کو راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں تقریباً 47 لاکھ لوگوں کو راشن اور کھانا پہنچایا گیا ہے۔ اتر پردیش کے باہر 4 لاکھ اپنے مہاجر مزدوروں اور ضرورت مندوں کی بھی مدد کی گئی ہے۔"

Published: 08 May 2020, 4:40 PM IST

غور طلب ہے کہ کووڈ-19 ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس سے لڑنے کے لیے پورا ملک ایک ساتھ کھڑا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کورونا متاثرین اور لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے والوں کا تعاون لگاتار کر رہی ہیں اور اس کے لیے حکومت کو آگاہ بھی کر رہی ہیں۔

Published: 08 May 2020, 4:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 May 2020, 4:40 PM IST